تازہ تر ین

امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار

لاہور(ویب ڈیسک)رواں مالی سال اب تک امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جب کہ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں پاکستان سے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ہے۔سات مہینوں میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکی خریداری کا حصہ 17 فیصد رہا۔اسی عرصے کے دوران برطانیہ نے پاکستان سے ایک ارب 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جب کہ چین نے ایک ارب 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا سامان خریدا۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کے دس بڑے خریداروں نے مجموعی برآمدات کا 63 فیصد مال خریدا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain