تائیوان( ویب ڈیسک ) تائیوان کی ایک خاتون نے جب اپنی ا?نکھوں کا معائنہ کروایا تو معلوم ہوا کہ ان کی ا?نکھ کے پردے (قرنئے) میں سینکڑوں باریک سوراخ ہوچکے ہیں جن سے ان کی بصارت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔
تائیوان کی خاتون مسلسل دو برس سے اپنا اسمارٹ فون مکمل روشنی کے ساتھ استعمال کررہی تھیں اور عموماً وہ الٹی ا?نکھ سے ہی دن رات دفتری امور کی تفصیلات اور دیگر ویڈیوز دیکھ رہی تھیں۔ اس کے نتیجے میں ان کی ا?نکھ میں 500 کے قریب باریک سوراخ ہوچکے ہیں۔
25 سالہ نامعلوم خاتون سیکریٹری کی ملازمت کرتی ہیں اور انہیں بار بار اپنا فون دیکھنا پڑتا ہے۔ دن کی روشنی میں وہ اسکرین کی روشنی کو ا?خری حد تک رکھنے کی عادی ہوگئیں۔ اس کے بعد وہ پورا دن اسی سیٹنگ کے ساتھ فون استعمال کرتی رہیں۔ قریباً دو سال بعد ایک صبح ان کی ا?نکھ میں تکلیف، سرخی اور بصارت میں دھندلاہٹ دیکھی گئی۔ انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی بجائے ا?نکھوں کی خشکی دورکرنے کے ڈراپس استعمال کئے۔ اگلے کچھ ماہ تک ان کی ا?نکھیں مزید خراب ہوگئیں۔
بعد ازاں پنگ تونگ فائینگ یونیورسٹی کے ماہر چشم ڈاکٹر ہونگ کائی تِنگ نے ان کا معائنہ کیا تو ا?نکھوں میں خون کی رگیں الجھی نظر ا?ئیں اور بائیں ا?نکھ کے قرنیے میں 500 باریک سوراخ نوٹ کئے گئے۔
ڈاکٹر کے مطابق انسانی ا?نکھ کے لیے اسمارٹ فون میں روشنی کی حد صرف 300 لیومن ہے لیکن یہ خاتون 625 لیومن پر رات کے وقت بھی ٹی وی پروگرام اور ویڈیو دیکھتی رہیں۔ یہ عمل قرنیے کو جلاسکتا ہے۔ تاہم خاتون کی الٹی ا?نکھ کا قرنیہ شدید متاثر ہوچکا ہے۔