تازہ تر ین

پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آگئی، ورلڈ بینک

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آگئی ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا میتھو نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ گورننس (تجارتی طرز حکمرانی) میں بہتری آئی ہے، پاکستان کاروبار میں آسانیوں کے سلسلے میں 147 سے 137 ویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں نجی شعبہ کا کلیدی کردار ہے۔چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے طریقہ کار کے تحت کمپنی میں خاتون ڈائریکٹر کا تقرر لازمی قرار دیا گیا ہے، لسٹڈ کمپنیوں کی مشکوک سرگرمیوں پرنظر رکھ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں بروکرز کے لیے دستاویز 30 سے کم کرکے 4 صفحات پر لائے ہیں، کاغذی کارروائی کم ہونے سے جلد ازجلد کمپنی تشکیل دی جاسکے گی۔فرخ سبزواری نے کہا کہ ایس ای سی پی نے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ورلڈ بنک سے رجوع کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت کے لیے عالمی بینک سے استفاد? کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain