تازہ تر ین

زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک ) گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 64 لاکھ ڈالرز اضافے سے 8 ارب 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر33لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔واضح رہے کہ عرب امارات سے موصول ہونیوالے ایک ارب ڈالرز زرمبادلہ کے ذخائر کے پول میں ا?ئندہ ہفتے شمار کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain