ڈینوسا (ویب ڈیسک ) مونٹینگرو اپنی جھیلوں، تالابوں اور پہاڑوں کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے لیکن اس کی شہرت کی ایک اور وجہ ایسا درخت ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی آبشار نکلتی ہے۔ مونٹینگرو کے گاو?ں ڈینوسا میں شہتوت کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس میں سے برسات کے موسم کے بعد سے ا?بشار ابل پڑتی ہے۔ شہتوت کے درخت سے ا?بشار بہنے کا اپنی نوعیت کا منفرد عمل گزشتہ 20 یا 25 سال سے جاری ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ درخت 100 سال پرانا ہے، جس کے تنے کے بیچوں بیچ ایک خلائ بن گیا ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی ا?بشار نکلتی ہے۔ یہ نہایت خوبصورت منظر ہوتا ہے جو دل موہ لیتا ہے۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد اس سے مستفید ہو رہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ برسات کے موسم میں جمع ہونے والا زیر زمین پانی درخت کی جڑوں سے ہوتا تنے میں داخل ہوتا ہے اور کسی دباو? کی وجہ سے تنے میں موجود خلائ کے ذریعے باہر نکل ا?تا ہے، تاہم وجہ کوئی بھی ہو، یہ منظر دلکش اور علاقہ مکینوں کے لیے یہ ا?بشار کسی نعمت سے کم نہیں۔