تازہ تر ین

سوئی نار درن اور سدرن کا گیس کی قیمتوں میں پھر اضافے کا مطالبہ

لاہور (ویب ڈیسک)نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست دائر کی ہے اور یہ اقدام ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب اکتوبر 2018 میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کے سبب تحریک انصاف کی حکومت کو شدید سیاسی دباو¿ کا سامنا ہے۔اس تمام تر عمل کے دوران اب تک دو کمپنیوں کے 4 منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہٹایا جا چکا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں خدمات انجام دینے والی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ نے مالی سال 20-2019 کے لیے یکم جولائی سے 144 فیصد اضافے کی تجویز پیش کرتے ہوئے 723روپے اضافے کے ساتھ قیمت ایک ہزار 224 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی ہے۔ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 19مارچ کو نظرثانی شدہ درخواست دائر کی جس میں اپنے قدرتی گیس کے کاروبار میں 722.51روہے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی جو یکم جولائی 2019 سے نافذ العمل ہو گی۔اگر یہ اضافہ کیا جاتا ہے تو گیس کی موجودہ فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 501.17 سے بڑھ کر ایک ہزار 229 روپے تک پہنچ جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے آر ایل این جی کی ڈومیسٹک صارفین کو منتقلی کی مد میں فی ایم ایم بی ٹی یو 111.32روپے اور ایل پی جی کے کاروبار کے لیے 6ہزار 84روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ نے موجودہ قیمت 5.1 روپے فی یونٹ میں 14 فیصد یا 66روپے اضافہ کردیا ہے جس سے قیمت 566.97روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ موجودہ مالی سال سمیت دو سال کی ا?مدنی کی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ نے موجودہ قیمت 591.67 فی یونٹ میں 106.54روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس سے فی یونٹ قیمت 698.21 ہو جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain