تازہ تر ین

اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے، ڈی چوک پر ہم کنٹینر فراہم کرینگے:وزیر اعظم کی صحا فیوں سے گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیرسمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے، قوم دعا کرے کہ یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔بھارت سے حالیہ کشیدگی کے متعلق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بھارت انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کرواسکتا ہے، دہشت گردی سے بچنے کیلئے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔افغان طالبان سے ملاقات افغان حکومت کے اعتراض پر منسوخ کی۔افغان طالبان سے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر ملاقات طے ہوگئی تھی، لیکن افغان حکومت کے اعتراض کے بعد طالبان سے ملاقات منسوخ کی۔اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے ڈی چوک پر کنٹینر ہم دیںگے۔اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت سے بے شمار مسائل ورثے میں ملے، اپوزیشن حکومت کو پارلیمنٹ میں بات کرنے کا بھی موقع نہیں دیتی جبکہ حکومت مکمل تعاون کرتی ہے، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا، سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باوجود اپوزیشن کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں، کیا اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے تحریک چلائے گی لیکن مجھے اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خوف نہیں جب کہ لوگ بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے، ڈی چوک پر ہم کنٹینر فراہم کرینگے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا، نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں لیکن 30 سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں ان کا علاج ہو ، نوازشریف کو علاج سے متعلق حکومت مکمل سہولیات دے رہی ہے، وہ ملک کے اندر جہاں چاہے علاج کراسکتے ہیں۔نیب چھوٹے لوگوں کی بجائے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالے۔قومی احتساب بیورو کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ نیب حکومت کے زیراثر نہیں ہے، گذشتہ ادوار میں نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی، سرکاری افسران کے خدشات نیب تک پہنچا دیئے ہیں، اسے اپنی استعداد بڑھانے کی ضرورت،جبکہ نیب چھوٹے لوگوں کو تنگ کرنے کی بجائے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالے۔ملک میں بجلی کے بحران کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے، پچھلے ادوار میں ترسیلی لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا، ہم 14 سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain