تازہ تر ین

طیاروں کے اندر یہ نشان کیوں ہوتا ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک ) اگر آپ کبھی ہوائی سفر کریں تو دیواروں کو غور سے ضرور دیکھیں وہاں آپ کو 4 سیاہ یا سرخ رنگ کے تکونی اسٹیکر کھڑکیوں کے اوپر نظر آئیں گے۔یہ اسٹیکر طیارے کے دونوں اطراف 2، دو کی تعداد میں ہوں گے جس کا مسافروں سے تو کوئی تعلق نہیں ہوسکتا مگر یہ فضائی عملے کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔اگر آپ ان نشستوں کی جانب جاائیں جہاں یہ تکونی اسٹیکر موجود ہوں گے اور کھڑکی سے باہر دیکھیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ یہ اسٹیکر طیارے کے ونگ کے کونے کی سیدھ میں ہوتے ہیں، ایک فرنٹ کے لیے اور دوسرا بیک کے لیے۔یہ اسٹیکرز درحقیقت طیارے کے ان خفیہ فیچرز میں سے ایک ہے جن کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔جب فضائی عملے یا پائلٹ کو ونگز کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ اسٹیکر ان کے لیے علامت ہوتی ہے کہ انہیں کس جانب دیکھنا چاہئے۔اگر وہ ونگ کے حرکت کرتے حصوں کو دیکھنا چاہیں تو انہیں متعدد مسافروں کے اوپر سے جھانکنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اور ہاں جن مسافروں کو وہ نشستیں ملتی ہیں، انہیں طیارے کے اوپر نیچے ہونے پر کم از کم ہلنے کا سامنا ہوتا ہے بلکہ ہموار پرواز کے مزے ملتے ہیں کیونکہ ونگز ہی بیشتر طیاروں کے لیے کشش ثقل کا مرکز ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain