تازہ تر ین

سوزوکی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، مہران کتنے کی ہو گئی ؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک سوزوکی نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گیاہے ، اضافے کا فیصلہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث گاڑیوں کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ سال 2019 میں دوسری مرتبہ ہے جب سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل جنوری میں بھی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔پاک سوزوکی نے مشہور زمانہ گاڑی مہران VX کی قیمت میں 1.26 پیسے اضافہ کیا گیا ہے یعنی قیمت 10 ہزار روپے مزید بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی نے ویگن آر VXR کی قیمت میں 40 ہزار روپے جبکہ سیاز ایم ٹی ، سیاز اے ٹی ، جیمی ، ویٹارا اور اے پی وی سمیت پانچ مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے اضافہ کر دیا ہے جبکہ کلٹس VXR کی قیمت 30 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد مہران VX کی نئی قیمت 7 لاکھ 99 ہزار ، مہران VXR 8 لاکھ 80 ہزار ، ویگن آر VXR 12 لاکھ 64 ہزار ، ویگن آر VXL 13 لاکھ 44 ہزار ، کلٹس VXR 14 لاکھ40 ہزار ، کلٹس VXL 15 لاکھ 51 ہزار ، بولان 8 لاکھ 74 ہزار ، کارگو وین 8 لاکھ 40 ہزار ، راوی 7 لاکھ 96 ہزار ، اے پی وی 31 لاکھ40 ہزار ،سیاز ایم ٹی 21 لاکھ60 ہزار ، سیاز اے ٹی 23 لاکھ ، ویٹارا GLX AT 40 لاکھ نو ہزار ، جیمی 24 لاکھ 93 ہزار روپے ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain