تازہ تر ین

میرے خیال میں شاہ محمود کو صبر کرنا چاہیے جہانگیرترین کو اجلاس میں بلا نے میں کوئی مضائقہ نہیں: رحمت رازی ، حکومت کا اعتماد بحال ہونا ضروری جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے ہونے چاہیں: عبدالباسط ، عام آدمی کو مانیٹری پالیسی سے کوئی غرض نہیں اسے افراط زر بارے بھی علم نہیں: اشرف عاصمی ، عوام سن سن کر تھکے چکے ہیںکب پیسے واپس لائے جائیں گے: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگاررحمت علی رازی نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک لوٹا ان سے پیسہ واپس لے کر عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے ظاہر ہے حکومت کے پاس تو اتنا پیسہ نہیں باہر سے قرضہ لینا پڑ رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں زرداری اور نواز شریف سے پیسے واپس نہیں لئے جاتے معیشت بہتر نہیں ہو گی مسائل بڑھتے چلے جائیں گے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے اانہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے وزیرخزانہ اسد عمر بہت باصلاحیت ہوں گے ۔میرے خیال میں شاہ محمود قریشی کو صبر کرنا چاہئے۔اگر جہانگیر ترین کو کابینہ کے اجلاس میں عمران خان بلالیتے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاکمیٹی کے چیئرمین بیرونی دورے کریں اور کشمیر میں ظلم کے حقائق سامنے لائیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنچاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔کالم نگارعبدالباسط نے کہا کہ حکومت کا اعتبار بحال ہونا بہت ضروری ہے جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے ہونے چاہئیں۔بیوروکریسی کے بھی مسائل ہیں جس پر بہت اعتراضات ہو رہے ہیں حکومت کو پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں۔عمران خان ایک مضبوط لیڈر ہیں ۔جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے حوالے سے انہوں نے کہا پا رٹی میں اندرونی اختلافات اس طرح سامنے نہیں آنے چاہئیں۔امریکہ بھارت کا سٹریٹجک پارٹنر ہے ہمیں کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ کالم نگاراشرف عاصمی نے کہا کہ عام آدمی کو مانیٹرنگ پالیسی سے کوئی غرض نہیں اسے افراط زر کا بھی نہیں پتہ ۔پٹررولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں قوت خرید کم ہوتی ہے حکومت کو اپنی سمت درست کرنی چاہئے۔ہمارے نوجوانوں کی زندگیاں بےروزگاری کھا گئی۔وزیراعظم عمران خان کی نیت پرشک نہیں لیکن ان کے مشیر انہیں صحیح سمت میں لے کر نہیں جا رہے۔ٹیکس نیٹ ورک بڑھانا ہو گا۔انہو ں نے کہا تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے پارٹیوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں حالات کنٹرول میں آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر حل نہ کیا تو وہ خود اپنا ہی نقصان کرے گا۔ میزبان و کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ حکومت سے آنے سے قبل تحریک انصاف دعوے بہت کرتی تھی لیکن اب حکومت کے پاس اتنے فنڈز بھی ہونے چاہئیں کہ اپنے منصوبے مکمل کر سکے۔ حکومت کی اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں عوام کی اپنی۔عوام بھی سن سن کر تھک چکے کہ کب پیسے واپس لائے جائیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اور سیاست اڑتے بادل کی طرح ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain