لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے اپنے والدین کی شادی کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کو درد بھرے الفاظ, میں یاد کیا۔ مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آپ کا (والدہ) ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کی موت اس محبت کو ختم نہیں کرسکتی جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے دل و دماغ میں آپ کے ساتھ گزری یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مریم نواز نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کے ساتھ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی تصویر بھی لگا دی۔
