تازہ تر ین

چین کے ناقابل یقین منصوبے نے دنیا کو حیران کردیا

لاہور( ویب ڈیسک ) چین فن تعمیرات اور اپنے کاروباری منصوبوں کے حوالوں سے اپنی مثال آپ ہے، گزشتہ ایک دہائی چین نے اپنے کئی منصوبوں سے نہ صرف اپنی معیشت اور سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ اس نے ان منصوبوں کو دنیا کو بھی حیران کردیا۔چینی انجنیئرز کئی بار ایسے کام کرجاتے ہیں جو ناممکن لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پوری دنیا کو حیران کردیتے ہیں۔ایسا ہی کچھ چین کے شہر شیامین میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں انجنیئرز نے ایک پورے بس ٹرمینل کو گرائے بغیر ایک سے دوسری جگہ منتقل کردیا۔اور یہ کوئی عام بس ٹرمینل نہیں تھا بلکہ یہ ایک 5 منزلہ عمارت تھی جس کا وزن 30 ہزار ٹن تھا اور 4 ایفل ٹاور کے برابر یہ عمارت حیران کن طور پر ہائیڈرولک جیک کی مدد سے ایک سے دوسری جگہ سلائیڈ کرکے منتقل کیا گیا۔یہ بس اسٹیشن بلٹ ٹرین کی تعمیر کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا جس کی 3 منزلہ سطح زمین سے اوپر جبکہ باقی 2 منزلیں زیرزمین تھیں جس کی تعمیر 2015 میں 26 کروڑ چینی یوآن کی لاگت سے مکمل ہوئی تھی۔مگر نئے ٹرانسپورٹ پلان کے تحت اس ٹرمینل کو قریبی گلی میں منتقل کرنا تھا تاکہ تیز رفتار ریلوے پراجیکٹ کو مکمل کیا جاسکے۔طویل مشاورت کے بعد شہر کی انتظامیہ نے پوری عمارت کو دوسری گلی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے عمارت کو 90 ڈگری موڑ کر ایک سے دوسری جگہ لے جانا تھا۔اتنی بڑی اور بھارتی عمارت کو منتقل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور اسے پورا کرنے کے لیے پہلے کھدائی کرکے عمارت کی لوکیشن اور نئی لوکیشن کے درمیان زمین کو ہٹایا گیا اور پھر ریلوے ٹریک بچھا دیئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain