لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔دونوں رہنماو¿ں کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال اور عوامی فنڈز کے غیر قانونی استعمال کے چارجز عائد کیے گئے۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے واضح رہے کہ عدالت نے رمضان شوگر ملز میں نامزد ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا۔یہاں یہ بات یاد رہے شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور اس وقت وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں جبکہ حمزہ شہباز رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔