اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے واٹر سپلائی کنٹریکٹ ایوارڈ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو طلب کرلیا۔واٹر سپلائی کنٹریکٹ ایوارڈ کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے، کیس کی تفتیش کے دوران نیب کی جانب سے ایک ریفرنس پہلے ہی دائر کیا جاچکا ہے جب کہ نیب حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ واٹر سپلائی منصوبے پر کام نہیں ہوا اور اس کیس میں قومی خزانے کو 60 ملین روپے کا نقصان ہوا جس کے بعد نیب نے سابق صدر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور متعدد بار نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ کیس میں آصف زرادری کے خلاف 3 ملزم وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔