تازہ تر ین

شہبازشریف مستقل طور پر لندن بھاگ گئے ہیں:احمد رضا ، عدالتی ریلیف تک مریم نواز نائب صدر کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں: کنور دلشاد ، فاٹا کی نشستیں بحال کرنا تاریخی اقدام: محمود شاہ، ایڈز کی ہر شہر میں سکریننگ کی جائے: اخونز ادہ چٹان کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل۵ کے پروگرام ”لائیو ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا، اب وہ اسی وقت تک ن لیگ کی نائب صدر کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں۔ جب تک انہیں سپریم کورٹ کا دیا گیا ریلیف حاصل ہے۔ سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت ختم کئے جانے پر ان کا نائب صدر عہدہ خود بخود ختم ہو جائے گا مریم نواز پارٹی کی قائم مقام صدر بن سکتی ہیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں قومی اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے شرمناک ہے، آئی ایم ایف کے مقروض ہیں اور اس کا نمائندہ سینٹ بنک میں لا بٹھایا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نجی سیکٹر سے لے لیا گیا ہے۔ شہباز شریف مستقل طور پر لندن بھاگ گئے ہیں ن لیگ تتر بتر ہورہی ہے جس کی بھاگنے کا موقع ملتا ہے لندن بھاگ جاتا ہے نوازشریف کی سوئی بھی لندن میں اٹکی ہے۔ مریم نواز ن لیگ کے نائب صدر کے عہدے سے فارغ ہو جائیں گی۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ فاٹا کی نشستیں بحال کرنا ایک تاریخی اقدام ہے، قومی اسمبلی میں ان حالات میں جب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں اس بل کا پاس ہو جانا باعث رحمت ہے اب واٹا کے عوام کی محرومیاں دور ہو جائیں گی اور فاٹا کا یہ قدم ترقی کی جانب ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایڈز کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور تمام متاثرہ افراد کا مفت علاج شروع کر دیا ہے اوربیماری پھیلانے کے ذمہ داروں کو جیل میں ڈال دیا ہے یہ صرف سندھ کا مسئلہ نہیں ہے اسلام آباد لاہور پنڈی سمیت تمام بڑے شہروں میں سکریننگ کرائی جائے تو ایڈز کے مراضوں کی اتنی ہی تعداد سامنے آئے گی۔ پاکستان کا دل لاہور ہے اور لاہور کا دل داتا دربار ہے وہاں دہشتگردی ہوئی لیکن وزیراعظم نے اس پر ایک جملہ تک کہنا گوارا نہ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain