تازہ تر ین

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا لیں ، 30 جون کے بعد موقع نہیں ملیگا : عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام ایمنسٹی اسکیم میں شریک ہوں اور اپنے اثاثے ظاہر کریں، 30جون کے بعد موقع نہیں ملے گا ، جب تک ہم ٹیکس نہیں دیںگے ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھ سکے گا،عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا، پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، سالانہ ہم 4 ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں جس میں سے آدھی رقم پچھلی حکومتوں کےلئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے ،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے،ہمارے اندر جذبہ آگیا تو ہم سالانہ دس ہزار ارب روپے تک بھی ٹیکس جمع کر سکتے ہیں۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویڑن اور ریڈیو پر قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا اس کا عوام کو یہ نقصان ہوا ہے کہ ہم سالانہ چار ہزار ارب روپے جو ٹیکس جمع کرتے ہیں اس میں سے آدھا یعنی دو ہزار ارب روپے ان قرضوں کی اقساط ادا کرنے پر خرچ ہو جاتا ہے اور باقی بچ جانے والی رقم سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وہ قوم ہیں جو بد قسمتی سے سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں لیکن خیرات سب سے زیادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر جذبہ آگیا تو ہم سالانہ دس ہزار ارب روپے تک بھی ٹیکس جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ٹیکس نہیں دیںگے ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھ سکے گا۔ بے نامی اثاثے ، بینک اکا?نٹس اور باہر پڑا پیسہ ظاہر کرنے کا 30جون تک وقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب سے اپیل ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں شرکت کریں۔انہوںنے کہاکہ بے نامی اکا?نٹس اور بے نامی اثاثوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات آ رہی ہیں اور اس سلسلے میں معاہدے بھی ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک کوئی قوم خود کوشش نہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی حالت نہیں بدلتا ، اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو فائدہ دیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوط بنائیں، موقع دیں کے ہم ملک کو پا?ں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کا آغاز صاحب اختیار افراد سے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، وزیر خزانہ پنجاب، عاطف خان اور سینئرحکام نے شرکت کی. اس موقع وزیر منصوبہ بندی، مشیر اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ پربریفنگ دی گئی اور سالانہ بجٹ کے بنیادی خدوخال سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں صحت، تعلیم، پانی، مواصلات کے منصوبوں پربجٹ کی تقسیم پرمشاورت ہوئی، سیاحت، ماحولیات، زراعت، شہری ترقی کےمنصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا. انفارمیشن ٹیکنالوجی اورانڈسٹری بجٹ کی ترجیحات بھی ایجنڈے میں شامل تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیربجٹ میں اہم ترجیح ہے، بجٹ میں صوبےکے مالیاتی وسائل بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی حالات کے پیش نظر کفایت شعاری اختیارکی جائے، انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر سے متعلق عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کفایت شعاری کا آغاز صاحب اختیار افراد سے کیا جائے، عوام کے سامنے کفایت شعاری کی مثال قائم کریں، بچت کو پس ماندہ علاقوں کی تعمیروترقی پرخرچ کیا جائے گا۔وزیراعظم نےپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل سہ پہرپارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت واتحادی جماعتوں کےارکان اجلاس میں شریک ہوں گے، بجٹ سے متعلق تجاویز پرارکان اسمبلی کواعتماد میں لیا جائے گا۔اس اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اوراپوزیشن کے خلاف حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain