لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں شہر اقتدار یعنی اسلام آباد کے باسیوں کو درپیش پانی کا مسئلہ اٹھایا گیا۔ وفاقی دارلحکومت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،سیکٹر جی نائن جی ٹین ، آئی نائن اور آئی ٹین کے علاوہ دیگر سیکٹر میں بھی پانی کی شدید قلت ہے تبدیلی کے دعوے کرنے والی حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے رابطہ کرنے پر میئر نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔ اس حوالے سے شہریوں سے گفتًگو کی گئی شہریوں نے بتایا پانی کے مسئلے نے زندگی اجیرن کر دی ہے ٹینکر مافیا کا راج ہے۔گھروں تک پانی نہیں آتا سارا دن پانی کے لئے لائن میں کھڑے رہتے ہیں۔ایک آدھ ٹینکر ہی ہے جائیں تو کہاں جائیں چیئرمین سی ڈی اے صرف لارے دیتے رہتے ہیں اسد عمر نے کبھی نہیں پوچھا پانی کا مسئلہ حل ہوا یا نہیں۔بچوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا پانی نہ ہو تو بڑا غصہ آتا ہے سارا دن موڈ آف رہتا ہے۔ایک شہری نے بتایا سی ڈی اے اہلکار پانی بیچتے ہیں کسی حکومت نے مسئلے کے حل کے لئے کام نہیں کیا ٹینکرز کی تعداد بڑھائی جائے آئی ٹین کے لئے تین ٹیوب ویلز ضروری ہیں صرف پینتالیس منٹ پانی کی سپلائی دی جاتی ہے پانی صرف پینا نہیں ہوتا دیگر ضروریات بھی ہیں حکومت کو مسائل حل کرنا پڑیں گے ورنہ احتجاج کریں گے کوئی نیا ٹیوب ویل گزشتہ حکومتوں نے نہیں لگائے ۔اسد عمر کہتے ہیں فنڈز نہیں ہیں۔ ڈپٹی میئر ذیشا ن نقوی نے بتایا کہ بدقسمتی سے سی ڈی اے اور پانی کے متعلقہ ادارے تناﺅ کا شکار ہیں جس کے باعث مسائل حل نہیں ہوئے، سی ڈی اے نے اب تک کوئی فنڈز نہیں دیے ٹیوب ویلز اور ٹینکرز بھی خراب ہیں۔