تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 238رنز کا ہدف

برمنگھم(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں کیویز نے پانچ وکٹیں جلد گرنے کے باوجود گرینڈ ہوم اور جیمز نیشام کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں آج اپنا انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیل رہی ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا تاہم 5 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اورچوتھے نمبر پر آنے والے راس ٹیلر کو بھی صرف 3 رنز پر آﺅٹ کردیا، شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 41 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا تاہم ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائی گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain