تازہ تر ین

ممبئی میں بارشوں کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی بری طرح متاثر

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارت میں موسلا دھار بارش نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے دوران مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حکومت نے ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کو 2005 کے بدترین سیلاب کے بعد دوسری بار اتنی شدید بارشوں کا سامنا ہے جس نے معمول زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا ہے، 24 گھنٹے سے جاری بارشوں نے دس سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔تیز ہواﺅں کے جھکڑ سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوگئیں جس کے باعث 18 افراد کے زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے، بجلی اور مواصلات کا نظام الگ درہم برہم ہے، رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد ممبئی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔موسلا دھار بارش سے پورا شہر جل تھل ہوگیا، ریلوے اسٹیشن پانی سے بھر گیا، ٹرین سروس معطل کردی گئی جب کہ سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور جگہ جگہ درختوں، کھمبوں اور ہورڈنگز گرنے سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد سے حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ بلدیاتی اور ریسکیو اداروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا، اسی طرح اسکولوں میں عام تعطیل اعلان کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain