اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019ئ کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت کا پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صرف سفارتخانے میں قیام کروں گا،کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر قانون میں ترمیم کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی اس تجویز پر کابینہ نے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جیلوں میں بھی سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ (ن) لیگی رکن اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیکسی ایمنسٹی سکیم کے تحت بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی رات 12 کے بعد سے شروع ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان ایک ماہ میں بنانے کی ہدایت کی جبکہ سی ڈی اے کی کارکردگی پر حکام کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ کیا دنیا میں ایسا کوئی ادارہ ہے جو زمینیں بیچ کر عملے کو تنخواہیں ادا کرے؟وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ملکی ہوائی اڈوں پر جنگی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ائیرپورٹس پر تارکین وطن کیساتھ عزت واحترام سے پیش آیا جائے۔ ائیر پورٹ پر متعین عملے کے رویے میں تبدیلی لائی جائے، ، اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔عمران خان نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر قانون میں ترمیم کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی اس تجویز پر کابینہ نے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جیلوں میں بھی سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکہ میں صرف سفارتخانے میں قیام کروں گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کے لیے 40 ہزار کے بانڈ کو ختم کیا جارہا ہے، بانڈ کے ساتھ جن سیاست دانوں کا عشق تھا وہ بھی دم توڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کالا دھن سفید کرنے کے لیے 40 ہزار کے بانڈ کو ختم کیا جارہا ہے، کہیں بھی بانڈ نکلتا تھا تو گھوم گھام کر اپوزیشن کے نام نکلتا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو آئے 10 ماہ ہوئے ہیں اپوزیشن نے کون سے میڈل جیتے ہیں، عابد شیر علی بھی نواز شریف کی شان میں قصیدے پڑھ چکے ہیں، میاں صاحب 71 سال میں ایسا لیڈر نہیں جو آپ کا علاج کرسکے، عمران خان کے الفاظ آپ گولی سمجھ کر اپنے سینے پر لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، پاکستان اسٹیل چلانے کے لیے انٹرنیشنل سرمایہ کار آئیں گے، وزیراعظم نے پاکستان اسٹیل پر ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے، پاکستان اسٹیل چلے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا وڑن اوورسیز پاکستانیوں کو پارٹنر شپ میں لانا ہے، ہرحال میں اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بائیو میٹرک کی آسان شرائط کی ہدایت کی، عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک سے کہا کہ بائیومیٹرک کا دوسرا طریقہ ڈھونڈیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں قانون کا یکساں اطلاق ہونا چاہئے، مجرموں کی دل کی دھڑکن ٹھیک رکھنے کے لیے 21 ڈاکٹرز موجود ہیں، ایک بیمار کے لیے 100 انار ہیں مگر وہ پھر بھی راضی نہیں ہیں، حکومت کو نواز شریف کی صحت کا بہت خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا سے ویزوں کے طریقہ کار کی کابینہ نے منظوری دی ہے، شمالی کوریا کے ساتھ ورک ویزہ کی منطوری دی گئی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی ڈی اے کا پہلا قانون 1960 میں بنا، وزیراعظم نے ہدایت کی سی ڈی اے نیا ماسٹر پلان بنائے، پینے کا صاف پانی پاکستان کی سب سے اہم ضرورت ہے، گرین بیلٹ پر قبضہ ہے، سی ڈی اے اس پر ایکشن لے، کوئی نئی قانون سازی کی ضرورت ہے تو کابینہ میں لایا جائے، سی ڈی اے مین ٹیننس نہیں کرسکتا، سی ڈی اے کو بلڈنگ کنسٹرکشن، نیو ہاسنگ کی طرف جانا چاہئے، سی ڈی اے کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں 12 ہزار گھروں کی ضرورت کو فوری پورا کیا جائے گا، ہمارے ہاں بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، ہمارا نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہا ہے نوکریاں نہیں ہیں، یوتھ امپلائی منٹ آرگنائزیشن اتھارٹی بنائی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 13 نکاتی ایجنڈے پر تفصیل سے غور کیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی ہے جسے عوامی مفاد کے لیے بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حاجیوں کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ہمارا مقصد اس حج کو اسکینڈل فری حج بنانا ہے اسی لیے دیانتدار وزیر کا انتخاب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلی حج فلائٹ کا افتتاح جمعہ کو کریں گے جو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔پروڈکشن آرڈرز سے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے جو لوگ منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں وہ پروڈکشن آرڈر لے لیتے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ میں ملوث لوگ جیلوں میں اے کلاس لیتے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر پر آنے والے لوگوں کی بجٹ اجلاس میں صفر کارکردگی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے ترجیحات طے کرنے اور اس کے قانون کو صوبائی حکومتوں سے مل کر تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی مفاد کے لیے اقدامات کر رہی ہے اسی لیے زبیر گیلانی کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا اور شمالی کوریا کے ساتھ ویزوں کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس میں سی ڈی اے کے خصوصی آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہ جہاں مزار کو ایم ڈی نجکاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ 40 ہزار کا پرائز بانڈ لینے والے کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔اسٹیل مل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے تاہم اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلایا جائے گا، سابقہ ادوار کی ناقص پالیسیوں سے پاکستان اسٹیل ملز جیسے ادارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بزرگوں کی سہولت کے لیے سینئر سٹیزن کونسل قائم کی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو پارٹنر شپ میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو طرح طرح سے بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے اور ہمیشہ دوسروں کی ذات داغدار بنانے والے آج خود داغدار ہو گئے ہیں اب جب رانا ثنا اللہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے تو اسے سیاسی انتقام دیا جا رہا ہے۔
