تازہ تر ین

پاکستان کا بھارت کو امن کا پیغام،مودی سرکاری نے اسے کمزوری سمجھا: امجد اقبال ، عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ منی چینجرز بند کرکے ڈالر کی قیمت نیچے لاﺅنگا : شاہد بھٹی ، پاکستان امریکہ کو باور کرانے کی پوزیشن میں ہے بھارت ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آ رہا: اعجاز حفیظ ، بھارت نے روس کے آرمی چیف کا دورہ پاکستان، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پہلے دھماکہ کیا: اشرف عاصمی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصرون پر مشتمل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارشاہد بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت نے اپنے مذہب اور تہذیب کے مطابق بھارت کو ہر بار امن کا پیغام دیا مگر بھارت اسے ہماری کمزوری سمجھتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے امریکا جاکر پاکستانی ایجنڈا پیش کرنے پر مودی کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دھماکہ کیا۔ وزیراعظم نے چوروں کیساتھ پلی بارگین جیسے فراڈ کی آفر کی ہے، چوروں کو سزا دینے کی بات نہیں کی۔ عمران خان ایسا بیان کیوں نہیں دیتے ہیں کہ منی چینجرز بند کرواکے ڈالر کی قیمت 150پر لا?ں گا۔چینی سے فائدہ اٹھانے والے زرداری اور جہانگیر ترین کا ذکر کیوں نہیں کرتے۔ عمران خان دونوں بادشاہوں کے نام بتائیں جنہوں نے این آر اوکے لیے سفارش کی۔ لوگ 40ہزار کے بانڈز 30ہزار میں بیچنے پر مجبور ہیں۔ میزبان کالم نگار امجد اقبال کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے پانچ جوانوں کی دھماکے میں شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ دھماکہ بھارت کی دہشتگردوں کیساتھ ریاستی حمایت کا نتیجہ ہے۔پاک فوج اور قوم کے جذبے میں اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے شہادتیں دیکر بھی کوئی لغزش نہیں ہے۔ پاکستان خطے کے امن کی بات کرتا ہے مگر ہمارا دشمن امن مذاکرت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر کوشش میں مصروف ہے۔ حکومت پاکستان چھمب سیکٹر دھماکے میں بھارتی سازش کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ بھارت نے پاکستان کے امن و معیثت پر دہشتگردی کے ذریعے وار کیا ہے، پاکستان کو اسکا بھرپور جواب دینا چاہیئے۔ کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ ایل او سی پر دھماکے سے وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کوئی اثر نہیں پڑے گامگر بھارت اور بدنام ہوگا۔ پاکستان کو امریکہ کو باور کرانے کی پوزیشن میں ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آرہا۔ مودی سرکار سے اچھے کی کوئی امید نہیں ہے، چھمب دھماکہ مودی کی حماقتوں میں ایک اور حماقت ہے۔پاکستان کے سلامتی کونسل میں بھارتی حمایت کے مثبت اقدام کے جواب میںہمارے فوجی جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں ٹرین کا سفر اب بھی غیر معیار ی ہے۔ریلوے کا آڈٹ ناگزیر ہے۔ پلی بارگین پاکستان کے قانون میں ہے اور عمران خان کی آفر نیب قانون کے مطابق ہے۔ اے این ایف اقوام متحدہ میں پاکستان کا بہترین ادارہ ہے۔ تجزیہ کاراشرف عاصمی نے کہا ہے کہ روس کے آرمی چیف کے دورہ پاکستان، پاکستان کی معاشی بہتری اور وزیراعظم کے امریکا جانے سے پہلے لائن آف کنٹرول پر حملہ کروانا مودی سرکار کو لگنے والے زخموں کا ردعمل ہے۔پاک فوج کیساتھ پاکستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے۔وزیراعظم کے زرداری اور نواز شریف کا لوٹا ہوا آدھا پیسہ واپس لینے سے ڈالر نیچے آنے کا بیان سیاسی طورپر بہت خوبصورت لگتا ہے مگر وہ اپنی معاشی ناکامیوں کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو نہ ٹھہرائیں۔ ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر چوروں اور لٹیروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے۔ اسکے لیے ایف بی آر کے حرام خور طبقے کی تبدیلی ضروری ہے۔اے این ایف آرمی چلا رہی ہے، رانا ثنا اللہ لمبی جیل کاٹیں گے۔عالمی ایشو بننے پر جرمنی اور یواین او رانا ثنا اللہ کا کیس سپروائز کریں گے۔ احسن اقبال پر بے ضابطگیوں کے کیس سیاسی ہیں ،انہیں کلین چٹ مل جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain