تازہ تر ین

کرپٹ افراد کا پیسہ ، جائیدادیں ضبط ہونی چاہئیں:ڈاکٹر قیس ، پاکستان کی تباہی و بربادی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی:شوکت بسرا کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ ملک سے کرپٹ پیسہ اور جائیدادیں ضبط ہو نی چاہئیں۔پچھلی دو حکومتوں کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کیخلاف کاروائی ہونی ہے۔ جنہوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا اسمیں مڈل کلاس لوگوں کو جرمانے اور اشرافیہ کو سزائیں ہوں گی۔ جن ملازمین کے نام پر جائیدادیں خریدی گئی ہیں وہ دکھائیں کہ کیسے جائیدادیں خریدی ہیں۔ ہمارے ملک میں مک مکا کا کاروبار بھی چلتاہے۔2025ئ سے جو دنیا بنے گی اسمیں ممالک نان کرپٹ طریقے سے چلیں گے۔ کاروباری افرادڈائریکٹ ٹیکس دیں گے تو شاید ان ڈائریکٹ ٹیکس کم ہو جائیں۔ایمنسٹی اسکیم صرف کرپٹ لوگوں کو فائدہ دیتی ہے مگر پچھلی سکیموں کی بجائے موجودہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ آصف زرداری نے اپنے دوستوں کی سمگل شدہ گاڑیاں لیگل کروانے کے لیے ایمنسٹی اسکیم دی۔عمران خان نے نواز شریف کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنا گھر قانونی کروایا تھا۔ یہ لوگ ایکدوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ پہلے قانون کیساتھ کھیلا جاتا رہا ہے مگر موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں ریاست کا ڈر شامل ہے،اب زمینیں ضبط ہونے سے آنیوالے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کو تمام لوگوں پر نافذ کیا گیا ہے۔ کالا دھن چھپانے والے، ٹیکس چوروں، بے نامی جائیدادوں اور پاکستان کے عوام کو لوٹنے والوں اور غریب سے غریب تر کرنے والوں کو موقع دیا گیا تھا جسکا وقت آج ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان کی تباہی و بربادی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہوگی اور کوئی نہیں بچے گا۔ ن لیگ شور شرابے اور الزامات کی سیاست کی بجائے آزاد عدالتوں پر بھروسہ کریں، رانا ثنا اللہ بے گناہ ہوئے تو بری ہو جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے ، ابھی صرف منشیا ت کا کیس سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں نواز شریف اور شہباز شریف کے گناہ کبیرہ و صغیرہ کے سہولت کار رانا ثنا اللہ ہیں اور اپنی قیادت سے زیادہ خطرناک ہیں۔ انکا نام قتل ، قبضہ گروپوں، بین تنظیموںاور جعلی پولیس مقابلوں میں سامنے آئے گا تو حقائق لوگوں کو حیران کر دیں گے۔نواز شریف کے عزیز عابد شیر علی نے کہا تھاکہ یہ شخص 20سے زائد قتل کروا چکا ہے۔ انہوں نے قانون اور حکومت کو گھر کی لونڈی بناکرجائیدادیں اور مال بنایا قتل و غارت اور قبضے کیے۔ ایسے لوگ کسی بھی جماعت و ادارے میں ہوں انکے خلاف کاروائی ہوگی۔ انکی مثال ”چور نالے چتر“کی سی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain