تازہ تر ین

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں امام الحق کو نکال کر شعیب کو کھلایا جائے حفیظ سے اوپن کرائیں:طاہر شاہ ، اکلوتے میچ میںپاکستان پلاننگ سے کھیلے‘ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا ٹارگٹ دینا ہوگا:وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام ”دی ورلڈ کپ شو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم مانی جا رہی ہے۔ ورلڈ کپ میچز کی صورتحال بہت گھمبیر اور پر اسرار ہے۔ پاکستان کی کل ہونے والی میٹنگ میںسٹریٹجی تیار کی گئی ہے کہ امام الحق کو ٹیم سے نکال کر حفیظ کو اوپنر بھیجا جائے اور مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو کھلایا جائے۔ ورلڈ کپ مچز میں دونوں ٹیموں کو لیکر چلنے میں اہم رول ایمپائرز کا ہے جو ماں باپ کا کردار ادا کرتے ہیں ورنہ کھلاڑی ایک دوسرے کا سر پھاڑ دیں۔ اسپورٹس ایکسپرٹ احتشام الحق نے کہا ہے کہ اب تک کلیئر نہیں ہو سکا کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جانے والی 4 ٹیمیں کونسی ہیں۔ پاکستان کے میچ کے اختتام تک سیمی فائنل کی ٹیمز فائنل نہیں ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم بارے ٹیم کا کوچ، چیف سلیکٹر اور کپتان کہہ رہا ہے کہ ٹیم کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ پاکستانی ٹیم کے لڑکے اپنی مرضی سے کھیلتے اور اپنی مرضی سے جیتتے ہیں، ٹیم کی کوچنگ کا کوئی عمل دخل نہیں۔ جس ٹیم کا کچھ پتا ہی نہیں کہ کس کھلاڑی نے کیا کرنا ہے، اوپنر، مڈل آرڈر یا با?لرز میچ میں شاید چل جائیں کی سٹریٹجی کیساتھ میدان میں جانے والی ٹیم کیا مقابلہ کرے گی اور کیا جیتے گی۔ اسپورٹس ایکسپرٹ ڈاکٹر ندیم شیرازی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے آج کا میچ ہارنے کے باوجود خود کو رن ریٹ کے تناسب سے اتنا محفوظ کرلیا ہے کہ پاکستان اس کے قریب نہیں پہنچ سکتا۔ ورلڈ کپ میچز میں بارش کا اہم کردار رہا ہے۔ ایک ایک پوائنٹ ٹیموں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، دو میچز انہیں ان کے کپتان نے سینچری کر کے جتوائے ہیں مگر اب ان کی بیٹنگ لائن بہتر ہو رہی ہے۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف میچ کو آسان لیا ہے کیونکہ رن ریٹ اچھا ہونے کی وجہ سے انہیں سیمی فائنل تک رسائی میں کوئی مشکل نہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کو کپتان بنا کر ایک نئی ٹیم دے دی جائے تو پاکستان کرکٹ میں ایک نیا رجحان آجائےگا۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ ہار جیت کرکٹ کا حصہ ہے، نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پلاننگ کیساتھ جانا چاہیئے۔ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ دینا ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain