تازہ تر ین

رواں سال پاکستانی برآمدات انتہائی درجہ تک پہنچنے کا امکان، قونصل جنرل سڈنی عبدالماجد یوسفانی کی چینل ۵ سے گفتگو

سڈنی (اورنگ زیب بیگ سے) آسٹریلیا کے لئےرواں برس پاکستانی برآمدات 350ملین ڈالرز تک پہنچ جائیں گی جبکہ گزشتہ برس یہ برآمدات 289ملین ڈالرز پر بند ہوئی تھیں اس طرح آسٹریلیا کیلئےپاکستان کی برآمدات میں نمائیاں اضافہ ہونے لگا ہے، ان خیالات کا اظہار ٹریڈ کمشنر آف پاکستان برائے آسٹریلیا اور قونصل جنرل سڈنی عبدالماجد یوسفانی نے خبریں کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف فارن افئیرز اینڈ ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان مصنوعات کی آسٹریلیا میں برآمدات بڑھنا شروع ہوئی ہیں جبکہ آسٹریلیا سے پاکستان کم چیزیں جانا شروع ہوئی ہیں جس سے پاکستان کو کم سے کم زرمبادلہ دینا ہوگا۔ ہر بار پاکستان کو آسٹریلیا سے اپنی برآمدات سے زائد درآمدات کرنا پڑھتی تھی لہذاجبکہ2018میں پہلی بار ایسا ہوا کہ آسٹریلیا کی نسبت پاکستانی مصنوعات زیادہ تعداد میں آسٹریلیا آئیں اس طرح پاکستان پہلی مرتبہ سرپلس ہواجو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا سے کھاد بنانے کیلئے فاسفورس اور بڑی تعداد میں دالیں پاکستان جا رہی ہیں تاہم پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات ،سرجیکل، کھیلوں کے سامان اور جوتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں چاول اوٹیکسٹائل مصنوعات آسٹریلیا برآمد ہو رہی ہیں ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں پاکستانی مصنوعات میں نمائیاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ گزشتہ برس 65 ملین ڈالرز تھا جبکہ اس سال 95ملین ڈالرز کا نمائیاں اضافہ ہے اسی طرح 20ملین کے چاول اور 28ملین کی پٹرولیم مصنوعات آسٹریلیا آئی ہیں اور ان مصنوعات کی کوالٹی سے اسٹریلین امپورٹرز پوری طرح معطمن ہیں ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ کچھ آسٹریلیا کی کمپنیاں کچھ عرصہ قبل اپنے دفاتر پاکستان کی مختلف شہروں میں بنا کر پاکستانیوں کو نوکریاں بھی دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ ہر لحاظ سے سرپلس تجارت ہوگی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain