لیڈز(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں افغانستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ لیڈز میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا ہے۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 8،8 میچز کھیلے ہیں جس میں سے ویسٹ انڈیز نے صرف ایک میچ جیتا جب کہ افغانستان ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔
