لارڈز(ویب ڈیسک)پاکستان نے بنگلادیش کو 94رنز سے شکست دے دی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان کے 316 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے اور78 رنز پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے، سومیا سرکار اور تمیم اقبال پر مشتمل جوڑی نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو 26 کے مجموعے پر محمد عامر نے سومیا سرکار کو چلتا کردیا، وہ 22 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بنگلادیش کی دوسری وکٹ 48 رنز پر تمیم اقبال کی صورت میں گری جو 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، 30 رنز کے اضافے سے تجربہ کار مشفیق الرحیم کو وہاب ریاض نے شکار کرلیا۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 311 رنز سے فتح درکار تھی تاہم گرین شرٹس کا یہ خواب لارڈز کے تاریخی میدان میں چکنا چور ہو چکا ہے۔ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہیں، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا تاہم صرف 23 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 13 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ون ڈاﺅن آنے والے بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں نے 157 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 96 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اوپنر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی تاہم اگلی ہی گیند پر وہ ہٹ وکٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد محمد حفیظ بھی آﺅٹ ہوگئے۔میچ کے دوران اماد وسیم نے زوردار شارٹ مارا تاہم گیند کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ پر جالگی جس کے باعث سرفراز احمد زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، سرفراز کے زخمی ہونے کے بعد اماد وسیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز ہی بناسکی۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ کا فرق رہ گیا جس پر بہت افسوس ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈ کپ کا اچھا اختتام ہو، ہم جانتے ہیں بہت ہی بڑے فرق سے جیتنا ہوگا۔پاکستان کی جانب سے میچ کے لئے پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ ٹیم انتظامیہ نے شعیب ملک کو الوداعی ون ڈے میچ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف میچ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔
