تازہ تر ین

بھارت اور آسٹریلیا میں نمبر ون کی دوڑ آج ختم ہوگی

لندن(ویب ڈیسک):کرکٹ کے عالمی کپ میں آج چھ جولائی کو بھی دو اہم میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ سیمی فائنل میں کون کس کے مد مقابل اترے گا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ آج اختتام کو پہنچ جائے گا جس میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا اور ہر ٹیم نے دیگر نو حریفوں کے ساتھ میچ کھیلے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر اہتمام جاری ورلڈکپ2019 کا 44 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان لیڈز میں کھیلا گا۔آج کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔کرکٹ کے اس عالمی کپ میں دفاعی چیمپئن نے 8 مقابلوں میں حصہ لیا اور سات میچ جیت پر 14 نمبر حاصل کیے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ہے۔بھارت اس ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر کی ٹیم ہے اس نے بھی 8 میچ کھیلے لیکن کوہلی الیون کے 13 پوائنٹس ہیں۔ورلڈکپ 2019 کے 44ویں میچ میں اگر بھارت کو شکست ہوگئی تو پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میں کوہلی الیون میزبان ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔اس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں صرف چار ٹیمیں پہنچ سکی ہیں جن کا شیڈول آج ہونے والے مقابلوں سے طے ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain