تازہ تر ین

”ٹرمپ استقبال کو تیار“ عمران خان آرمی چیف کی آج روانگی

واشنگٹن (نمائندہ خبریں) وزیراعظم عمران خان امریکی دورہ کیلئے آج روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی دورے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ساتھ امریکا جائیں گے۔ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاس کا دورہ کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستان کا بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی امریکا میں کاروباری افراد، آئی ایم ایف نمائندگان اور ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واشنگٹن کی پچ تیزہے اور عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کے عادی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ملکی سیاسی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے خلاف مقدمات ہم نے نہیں بنائے۔وزیر اعظم کے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ عسکری قیادت بھی ہوگی اور صدر ٹرمپ وائٹ ہاس میں وزیراعظم عمران خان کااستقبال کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی 2 نشستیں ہوں گی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ ڈویڑن میں ہوگی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم امریکی میڈیا کو بھی انٹرویوز دیں گے اور اس کے بعد بعض حضرات سے انفرادی ملاقات کریں گے جن کے ساتھ ملاقات طے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک-امریکا بزنس کونسل کے نمائندوں سے بھی ملیں گے اور اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ بھی نشست ہوگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے دورہ امریکا پر جائیں گے اور امریکا میں قیام کے دوران تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حالات کی وجہ سے پاک-امریکا تعلقات میں عدم اعتماد پایا جاتا تھا تاہم اب وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain