ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور دھماکے پر فیاض الحسن چوہان کا اظہار افسوس۔پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اسپتال کے گیٹ پر خود کش حملہ ایک غیر انسانی فعل ہے۔ فائرنگ اور دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔ دہشت گرد جان لیں، وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔ فاٹا میں انتخابات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اللّہ تعالیٰ شہداءکے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
