تازہ تر ین

نمک بیچنے کا معاہدہ جس نے بھی کیا ختم ہونا چاہئے:شہریوں کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں و چینل فائیو کی کاوشیں رنگ لے آئیں بھارت کو سستے داموں پاکستانی نمک کی فروخت کے خلاف عوام بھی خبریں مہم کا حصہ بن گئے۔شہریوں نے پی ایم سٹیزن پورٹل پر بھارت کو سستے داموں نمک کی فروخت روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں خبریں و چینل فائیو نے دشمن ملک بھارت کو انتہائی سستے داموں پاکستانی نمک برآمد کرنے کا پردہ فاش کیا تھا کہ بھارت پاکستانی نمک دنیا کو بیچ کر سالانہ اربوں ڈالر کما رہا ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیو ن میں اس حوالے سے جب و زیر مائنز اینڈ منرلز حافظ عمار یاسر سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو وہ خاموش رہے اور موقف دینے سے انکار کر دیا۔ منیجر ٹی این ڈی سی عرفان شاہ نے بتایا کہ ہمارا کام صرف نمک نکالنا ہے۔گلابی نمک کھانے میں استعمال ہوتا ہے جبکہ دوسرا نمک انڈسٹریل استعمال کے لئے ہوتا ہے۔ہمارا بھارت سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں کہ صرف بھارت کو ہی نمک دے سکتے ہیں ہم دنیا کے دیگر ممالک کو بھی نمک فروخت کر سکتے ہیں۔ اوپن مارکیٹ ڈیلر محمود احمد نے بتایا کہ بھارت کی نسبت دوسرے ملکوں کو نمک بیچ کر ہم بڑی رقم کما سکتے ہیں۔میں گزشتہ سترہ سال سے نمک کے کاروبار میں ہوں۔ تجزیہ کار پی جے میر نے بتایا کہ بھارت سب کے ساتھ یہی کرتا ہے صرف نمک ہی نہیں چاول ،کپڑا،دالیں بھی پاکستا ن سے بڑا سستا خریدتا ہے۔ہمیں چاہئے دنیا میں دوسری منڈیوں کی طرف بھی دیکھیں۔ہمارا نمک بہت ہی معیاری ہے ہمیں بھارت کو سستے داموں نمک کی فروخت نہیں کرنی چاہئے۔بھارت میں ناقص مال بکتا ہے جبکہ وہ پاکستان سے بہترین مال خرید کر مہنگے داموں دنیا کو بیچ دیتا ہے۔ پاکستان میںجو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں انہیں فوری گرفتار کرنا چاہئے۔ہمیں منرلز اینڈ مائنز کے شعبے میں سپیشلسٹ لوگوں کو رکھنا چاہئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain