ڈکپ2018: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

برمنگھم: (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے آخری کوشش آج بھارت کیخلاف میچ میں کرے گا۔کھیل برمنگھم میں دوپہر2:30 پر شروع ہوگا اور ٹاس کا سکہ 30 منٹ پہلے اچھالا جائے گا۔ورلڈکپ 2019 کا 40 واں میچ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ ان میں سے کوئی ٹیم ابھی تک سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی۔بھارت نے انگلیڈ کے خلاف میچ ہار کر نادر موقع گنوا دیا ہے اور مزید ایک بھی ناکامی اس ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر سکتی ہے۔آج کے مقابلے میں شریک دونوں ٹیموں نے اب تک سات سات میچز کھیلے ہیں جن میں سے بھارت نے پانچ جیت کر 11 نمبر حاصل کیے ہیں۔کوہلی ایلیون پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم ہے اور اس کے دو مقابلے ابھی باقی ہیں۔عالمی کپ کے 40 ویں میچ کی دوسری ٹیم بنگلہ دیش ہے جسے اب تک تین میچز میں شکست اور تین میں فتح نصیب ہوئی جب کہ ایک مقابلہ بارش کی وجہ سے برابر رہا۔بنگلہ دیش نے سات میچ کھیل کر سات پوائنٹس حاصل کیے اور ٹیبل پر اس کی پوزیشن بھی ساتویں ہے۔ اپنے بقیہ دو میچز جیت کر یہ ٹیم سیمی فائنل یا کم سے کم پانچویں نمبر تک آسکتی ہے۔یہ میچ دونوں ٹیمیوں کے لیے ایک جیسی اہمیت رکھتا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کون اپنے حریف کی کمزوریوں سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پوزیشن؛پاکستان اور سری لنکاجیت کے بعد کہاں کھڑے ہیں؟

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک)پوائنٹس ٹیبل پوزیشن؛پاکستان اور سری لنکاجیت کے بعد کہاں کھڑے ہیں؟
ویسٹ انڈیز کو سخت مقابلے کے بعدسری لنکانے 23رنزسے ہرا دیا
سنسنی خیز میچ آخری لمحات میں داخل پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی میچ میں واپسی کی امید ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ویسٹ انڈیز نے 36اوورز میں 6وکٹوںکے نقصان پر 207رنز بنالئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل ایمبرس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سنیل تیسرے ہی اوور میں لیستھ ملنگا کا شکار بن گئے وہ 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جس کے بعد شائے ہوپ بھی 5 رنز پر ہی ملنگا کا شکار بنے۔شیمرون ہیٹمیر 29 رنز بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہوئے اور کرس گیل بھی اپنی اننگز کو 35 رنز سے آگے نہ بڑھاسکے، کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز بھی 26 رنز تک محدود رہی۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 2، جیفری وینڈرسی اور کسن رجیتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتھنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں اوپنرز نے 93 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کرونارتھنے 32 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کوشل پریرا نے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔اویشکا فرنانڈو نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد 104 رنز پر آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کوشال مینڈس 39 اور سابق کپتان اینجلا میتھیوس 26 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ تھریمانے نے بھی 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2، اوشانے تھومس، شیلڈن کوٹریل، فابیان ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں تاہم دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں، سری لنکا نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز جیتے اور 2 میچ بارش کی نذر ہوگئے جب کہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل کی جب کہ 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، رہنماﺅں کی مذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی حزب اختلاف کے رہنماﺅں نے شدید مذمت کی اور لاقانونیت کی بدترین مثال قرار دیا۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کسی مقدمہ اور الزام کے بغیر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو لاقانونیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کی ایک اور گھناﺅنی مثال آج قائم کی گئی۔ کبھی نیب، کبھی نیب ٹو اور کبھی اے این ایف کو سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے اور دباﺅ میں لانے کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر مجاز عدالت میں پیش کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان پر کیا الزام ہے ؟ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے خلاف سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اے این ایف کا مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت ترین ناقد رہے ہیں تاہم وہ موجودہ حکومت کے سخت ترین ناقدین میں مو¿ثر ترین آواز ہیں۔ گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے کیا تعلق ہے تاہم ان کی گرفتاری ان کے واضح اور دو ٹوک مو¿قف کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگی رہنما کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے انہوں نے خود کو چھوٹا اور تنگ نظر ثابت کیا۔مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد کے وکلاءنے بھی منگل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار کونسل نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ڈسٹرکٹ بار کے رکن ہیں اور ان کی سیاسی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سمندر روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

گوگل اور ہواوے میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان

امریکہ (ویب ڈیسک)ہواوے پر عائد کی گئی پابندیوں کے محض ایک ماہ بعد ہی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا اور امریکی کمپنیوں کو اس کے ساتھ تجارت کے حوالے سے آمادگی ظاہر کر دی۔انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے حالیہ ملاقات کے دوران امریکی کمپنیوں کو ہواوے کے ساتھ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی خرید و فروخت کی اجازت دینے کا اشارہ کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق اس بات کا حتمی امکان ہے کہ سافٹ ویئرز بنانے والی کمپنیوں، گوگل، کوال کوم اور انٹل، کو بھی ہواوے کے ساتھ کاروبار کی اجازت مل جائے گی۔اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیکون ویلی کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابل ستائش ہے، دنیا میں کوئی بھی ان کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں (سیلیکون ویلی) کو اجازت دے دی ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات ہواوے کو بیچ سکیں۔امریکی صدر کے اس بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل اور ہووائے آپس میں تجارتی سرگرمیاں بحال کر سکتے ہیں تاہم اب یہ ان دونوں کمپنیوں پر منحصر ہے کہ وہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے ایک ماہ قبل امریکہ کی جانب سے ہواوے کو دنیا بھر میں بلیک لسٹ کرنے کے بعد گوگل نے بھی چینی کمپنی کو ہری جھنڈی دکھا دی تھی جس کی وجہ سے صارفین گوگل پلے اسٹور استعمال نہیں کر سکتے تھے۔

پرویز مشرف نے این آر او دے کر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو بچایا، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے این آر او دے کر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو بچایا لیکن اب کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال، اسمگلنگ کی روک تھام، تیل و ڈیزل کی اسمگلنگ کے حوالے سے اقدامات اور تجاویز پر بات ہوئی جب کہ وزارت داخلہ اور ایف بی آر حکام نے شرکا کو بریفنگ بھی دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے 14 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے لیے ہوئے تھے اور ان قرضوں پر سود زیادہ تھا، ہماری حکومت کو ملک کا سب سے بڑا خسارہ ملا اور اب تک ہم 10 ماہ میں 10 ارب ڈالر دے چکے ہیں اگر نہ دیتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے عرب امارات، قطر اور سعودی عرب نے ہماری مدد کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ ادوار میں روپے کو مصنوعی طور پر اوپر رکھنے کی کوشش کی گئی، پچھلی حکومت نے روپے کو اوپر رکھنے کے لیے ایک سال میں 7 ارب ڈالر خرچ کیے، پی ٹی آئی حکومت سے آئی ایم ایف نے ڈالر کی قدر بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی، جون میں کلوزنگ ہوتی ہے اس وجہ سے انٹربینک میں ڈالر پر دباﺅ تھا جیسے جیسے روپیہ گرتا ہے ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتے ہیں، اتنے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ نہ ہوتی تو ملکی حالات ایسے نہ ہوتے، ماضی کے تمام حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں، آصف زرداری نے دبئی کے 40 چکر لگائے اور ایک سال میں 45 بیرون ملک دورے کیے، نوازشریف نے 64 کروڑ روپے کے بیرون ملک دورے کیے اور آج ملک کو کنگال چھوڑ کر جانے والے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایان علی جیسے واقعات روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے آج سب سے بڑی میٹنگ ہوئی ہے، ماضی میں پرویز مشرف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو این آر او دے کر بچایا تھا ملک کو سب سے زیادہ نقصان ان دو این آر او نے پہنچایا لیکن اب میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ این آر او کے لیے کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

کابل میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں وزارت دفاع اور فٹبال فیڈریشن کی عمارتوں کے نزدیک خود کش حملے میں 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت دفاع کی عمارت اور افغان فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے قریب خود کش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک دیوار سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔زورد دار دھماکا گنجان آباد اور مصروف ترین علاقے میں کیا گیا جس میں اسکول کی 5 عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر اور افغان فٹبال فیڈریشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں 50 طالب علم اور 18 فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑی و اہلکار شامل ہیں۔خود کش دھماکے کے بعد 2 حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں قبضہ کرکے وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا، اس دوران پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سخت مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔گزشتہ روز بھی قندھار میں طالبان جنگجوﺅں نے 4 گاڑیوں میں سوار ہو کر سرکاری عمارت پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار اور 9 الیکشن کمیشن کے اہلکار ہلاک جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔

رانا ثناءاللہ جذباتی بیان دینے کی بجائے ماڈل ٹاﺅن سانحے کا حساب دیں ، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری

لاہور(صدف نعیم سے)نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ بالآخر پارٹی کو لے ڈوبے گی، ن لیگ میں بیانیوں کی کش مکش میں لیگی ارکان کہیں کے نہیں رہے،رانا ثناءاللہ جذباتی بیان دینے کی بجائے ماڈل ٹاﺅن سانحے کا حساب دیں ،ن لیگ کے ارکان اپنی قیادت کے روز روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں۔ نوازلیگ کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی ہو چکی تھی۔ ابھی مزید ارکان بھی چلے جائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے آج اپنے ایک بیان میں کہی۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ نوازلیگ میں اقتدار کی جنگ بالآخر پارٹی کو لے ڈوبے گی۔ اس پارٹی میں قیادت کے لئے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں۔ عوام کو بھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں اور ن لیگ میں بیانیوں کی کش مکش میں لیگی ارکان کہیں کے نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی۔ پنجاب میں گزشتہ دو ادوار میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رانا ثناءاللہ جذباتی بیان دینے کی بجائے ماڈل ٹاﺅن کے سانحے کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو بالآخر اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا۔

ورلڈ کپ 2019ءامید رکھیں، بانوے میں بھی یہی ہوا تھا!

لاہور(ویب ڈیسک) 1992 ءکے ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ نے انڈیا کو ہرایا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی تھی۔پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسے نہ صرف بنگلہ دیش کو ہرانا ضروری ہے بلکہ یہ امید بھی کرنی ہے کہ نیوزی لینڈ تین جولائی کو انگلینڈ کو شکست دے دے۔دوسری صورت میں اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بہت بڑے مارجن سے اور پاکستان بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرائے تو پاکستان نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔پاکستان کا اگلا میچ بنگلہ دیش کے ساتھ پانچ جولائی کو ہے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے لگی

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے 20اوورزکے اختتام پر 94رنز بنائے اور اسکے 4کھلاڑی آﺅ ٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل ایمبرس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سنیل تیسرے ہی اوور میں لیستھ ملنگا کا شکار بن گئے وہ 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنائےہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ میں چیسٹرلی اسٹریٹ گراﺅنڈ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 338 رنز بنائے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتھنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں اوپنرز نے 93 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کرونارتھنے 32 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کوشل پریرا نے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔اویشکا فرنانڈو نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد 104 رنز پر آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کوشال مینڈس 39 اور سابق کپتان اینجلا میتھیوس 26 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ تھریمانے نے بھی 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2، اوشانے تھومس، شیلڈن کوٹریل، فابیان ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں تاہم دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں، سری لنکا نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز جیتے اور 2 میچ بارش کی نذر ہوگئے جب کہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل کی جب کہ 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز نے ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کردی

فیصل آباد(ویب ڈیسک) ٹیکسوں کے نئے نظام کے خلاف ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری نے ہڑتال کردی جس کے باعث فیکٹریاں مکمل طور پر بند ہیں۔نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف فیصل آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کی ہڑتال کی اپیل پر ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری مکمل طور پر بند ہیں جن میں ڈائنگ، پرنٹنگ اور بلیچ کی فیکٹریاں شامل ہیں۔دوسری جانب ایمبرائیڈری مشین ایسوسی ایشن کی بھی تین روز سے ہڑتال جاری ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں بھی 17 فیصد ٹیکس لگانے کے خلاف 35 ہزار سے زائد پاور لومز نے ہڑتال کردی۔ پاور لومز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت بلاوجہ ٹیکس لگا کر مالکان کو تنگ کررہی ہے، پاور لومز بند ہونے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مزدور بے روز گار ہوگئے، مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کے چیئرمین حبیب گجر کے مطابق فیصل آباد بھر میں 150 پروسیسنگ یونٹ بند ہیں جبکہ پورے ملک میں تقریبا 600 بڑے یونٹس ہیں جو نئے ٹیکسز کی وجہ سے سب بند ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 7 دن میں ٹیکسٹائل چین مکمل کرے۔ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ اقدامات، گیس ٹیرف میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث مقامی ڈائنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت 40فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ اس شعبے میں استعمال ہونیوالا خام مال بھی 30فیصد مہنگا ہوچکاہے۔کاروباری لاگت بڑھنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر نے اپنی مصنوعات کی ڈائنگ اور پروسیسنگ کے آرڈرز منسوخ کردیئے ہیں یہی وہ عوامل ہیں جسکی وجہ سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری نے اپنی فیکٹریوں کو تالا لگانے کا فیصلہ کیاہے۔