تازہ تر ین

بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، غیورکشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر بھارت کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور اور بہنوں کی ان کی آزادی کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ غیور کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔اللہ کشمیری بھایﺅں کی حفاظت فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کرے۔امین۔ مزید برآں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔مودی گجرات میں قصاب بننے کے بعد اب کشمیر میں قصاب بن گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلائے،حکومت سنگین صورتحا ل پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35اے ختم کرنا ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی ایک سازش ہے، تمام پاکستانی عوام اورکشمیری اس سازش کو رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی نہ رکوائی گئی تو اقوام متحدہ کا جواز ختم ہوکررہ جائے گا۔ واضح رہے آج ہفتہ کو ا?ئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب وادی نیلم پر بھارتی فورسز نے شیلنگ کے دوران کلسٹر بم کا استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے تھے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔آئی ایس پی ار کے مطابق بھارتی فورسز نے کلسٹرم بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھیلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پاک فوج کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی ا?رمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ رواں سال بھارت لائن ا?ف کنٹرول پر اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain