تازہ تر ین

ٹھٹہ کے پولیس افسر کے یومِ شہدا پر منفرد اقدام نے شہید کے اہل خانہ کے دل جیت لیے

کراچی( ویب ڈیسک) یوم شہدا پولیس کے موقع پر ٹھٹہ میں ضلعی پولیس چیف ایک شہید پولیس اہلکار نے کھیت میں چاول کی فصل لگا کر اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ان کی کھیتوں میں چاول لگانے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹہ ضلعی پولیس چیف سے یوم شہدا پر شہید اہلکار کے گھر والوں کے ساتھ کھیتوں میں چاول لگا کر ایک دل کو چھو لینے والی مثا ل قائم کر دی۔سند میں پولیس کے شہدائ کی یاد منانے کے لیے 4 اگست کو یوم شہدا پولیس منانے کا سلسلہ چند برس قبل شروع ہوا تھا۔اس موقع پر سندھ پولیس کے مختلف عہدوں کے افسران شہید ملازمین کے گھروں میں جا کر اہل خانہ اور لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔افسران کی جانب سے شہیدوں کے اہل خانہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے جاتے ہیں۔اور انہیں تحائف بھی پیش کیے جاتے ہیں۔تاہم ایسے میں ایس ایس پی شبیر احمد نے اپنایت کا ایک انوکھا انداز اپنایا۔وہ ٹھٹہ کے علاقت چھتو چند میں پولیس کانسٹبیل شہید کے گھر پہنچے تو اہل خانہ کھیٹی باڑی میں مصروف تھے،شہید کی اہلیہ اور بیٹی کھیتوں میں چاول کی فصل کاشت کر رہے تھے۔ایس ایس پہی نے شہید کے بچے کو پیار کیا اور شہید کے والد کو دلاسا دیا۔ایس ایس پی نے اپنے بوٹ اتار دئیے اور چاول لگانے کے لیے کھیت میں پہنچ گئے۔اول کی فصل جسے “دھان” کہا جاتا ہے۔کھیٹ میں 6 سے 8 انچ تک پانی کھڑا کیا جاتا ہے۔پنیری ہاتھ میں پکڑے شہید کے بھائی اور والد کے ساتھ کافی دیر چاول کی پنیری کاشت کی۔ایس ایس پی شبیر سیٹھتار کا کہنا ہے کہ پولیس ایک خاندان ہے جس میں سب ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔انہیں خوشی ہوئی کہ وہ کچھ دیر تک شہید اختر بروہی کے اہل خانہ کے ساتھ رہے۔خیال رہے گذشتہ روز ملک بھر میںپولیس نے بھی یومِ شہدائ پولیس انتہائی جوش و جذبہ اور جذبہ حب الوطنی کے تحت منایا۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہر کے مختلف مقامات پرعوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدائ کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے شہدائ کی قبروں پر سلامی دی جبکہ شہدائ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کروائی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain