تازہ تر ین

اپنا سفیر واپس بلائیں گے،بھارتی سفیر کی رخصتی ہو گی ؛شاہ محمود قریشی کا بڑا کھڑاک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے اپنا سفیر واپس بلائے گا اور بھارتی سفیر کی رخصتی ہوگی.ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی.انھوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت سے تعلقات کے متعلق پانچ بڑے فیصلے کیے گئے.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے معاملات پربڑی نظرثانی کی ہے، اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں.خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی، ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain