Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی نے اپنا آخری پتا کھیل لیا اب ہماری باری ،کرارا جواب دیں گے

    By Daily Khabrainاگست 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اہم اجلاسوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی‘ سیکرٹری خارجہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی‘ رزاق داو¿د‘ خسروبختیار بھی شریک ہوئے۔ کونسل اراکین نے خطے میں پاکستان کے کردار‘ ترقیاتی امور کا جائزہ لیا‘ سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی آئین میں 370ختم کر کے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیرسے توجہ ہٹانے کےلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔ میں نے نریندرمودی سے ہمیشہ امن کی بات کی ہے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کوآگاہ کریں گے، بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کر رہاہے، دنیا کو بتائیں گے مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے، مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کا پہلے سے علم تھا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے قتل وغارت کر رہاہے، امکان ہے بھارت پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچا سکتا ہے۔ بھارت کےساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے، کشمیر میں خوف کی فضاہے، لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں رٹ دائر ہوچکی ہے لیکن اسے بھی دباو میں لایا جاسکتاہے۔ ہوسکتا ہے کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کوئی فیصلہ سنادے۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے افغانستان میں کردار ادا کرنا مشکل بنایا جا رہا ہے مگر ہم افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جب کہ ایسا لگتا ہے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو اس اقدام پر ابھارا‘ اب بھارت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے ہمیں خطرہ ہے بھارت توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ پاکستان کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام پر مقبوضہ پر کشمیر سے ردعمل آئے گا‘ جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وادی کے اندر سے شدید ردعمل آئے گا‘ کشمیر کے حوالے سے ہمیں مغربی دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنی ہے یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.