Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کا بیانیہ دم توڑ نے لگا ، 21 لیگی ارکان کا ایکا ، شہباز ، مریم گروپس بن گئے

    By Daily Khabrainاگست 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک ) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے حلقوں میں یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ اس کے بعد نواز شریف کا بیانیہ دم توڑ جائے گا جبکہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن میں موجود ان کے قریبی ساتھیوں نے پارٹی صدر شہباز شریف کی قیادت کو ماننے سے صاف اور واضح انکار کر دیا ہے۔مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے اندر ہونے والی گروپنگ کو مزید ہوا مل رہی ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کی حمایت کرنے والے لیگی رہنماﺅں میں بھی مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی رانا عظیم نے بھی بتایا کہ نوازشریف سے مشاور ت کے بعد مریم نواز کے قریبی ساتھی آ ئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کہ وہ مریم کے علاوہ کس کو نوازشریف کے بیانیے کے لیے آ گے لاتے ہیں۔ن لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ میں بننے والے ایک گروپ جو مریم کے قریبی ساتھیوں کا ہے، کا کہنا ہے کہ گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی کال اور ملک بھر میں مظاہرے ہونے چاہئیے تھے لیکن شہباز شریف کی جانب سے صرف بیانات کی حد تک کام رہا اور کارکنوں کو احتجاج اور نہ ہی نیب آ فس کے باہر پہنچنے کے لیے کہا گیا۔ اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر نے یہاں تک کہہ دیا کہ شہباز شریف سے تو بلاول بہتر ہے۔پرویز رشید ، احسن اقبال ، خواجہ آ صف ، شاہ نواز رانجھا سمیت کئی اہم رہنما مریم کی گرفتاری پر شدید رد عمل اور بھرپور احتجاجی مہم چلانے کے حق میں ہیں جبکہ دوسری جانب شہباز شریف احتجاجی تحریک کے حق میں نہیں ہیں۔نیب آ فس کے باہر ن لیگ کے کئی ذمہ داران کو یہ کہتے سنا گیا کہ یہاں پر ا س وقت شہباز شریف اور لاہور سمیت پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کو پہنچنا چاہئیے تھا لیکن ان کی عدم موجودگی سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ شاید شہباز شریف اس گرفتاری سے خوش ہیں کیونکہ ان سے پہلے تو بلاول بھٹو نے انتہائی جارحانہ انداز میں مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔اس حوالے سے با وثوق ذرائع کے مطابق آ ئندہ معاملات اور نوازشریف کے بیانیے کے حوالے سے پرویز رشید پیغام دیں گے جبکہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی کسی صورت میں اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن میں اختلافات اور گروپ بن جانے کے بعد 21 لیگی پارلیمنٹرین نے بھی اپنا ایک علیحدہ گروپ بنا لیا جس میں لاہورکے دوایم این اے بھی شامل ہیں، ن لیگ میں یہ تیسرا گروپ ہے جس کے اب تک دو اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔مریم کی گرفتاری کے بعد گروپنگ میں ملوث رہنماو¿ں نے مزید ک±ھل کر رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کیونکہ ان سب کو قیادت کی کم اور اپنے سیاسی کیرئیر کی فکر زیادہ لاحق ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ایسے حالات میں اگرشہبا ز شریف بھی گرفتار ہو جاتے ہیں تو پھر اس تیسرے دھڑے کے ارکان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ لوگ چودھری نثار علی خان کے ساتھ جا ملیں اور اپنا ایک گروپ بنا کر اس کا اعلان بھی کر دیں۔مریم نواز کی گرفتاری کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن میں ایک ہیجان سا پیدا ہو گیا ہے اور یہی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ لے کر مریم نواز سے بہتر اور کوئی نہیں چل سکتا اور اب ان کی گرفتاری کی صورت میں نواز شریف کا بیانیہ دم توڑنے کا قوی امکان ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.