تازہ تر ین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(ویب ڈیس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحد علاقہ تھا،زلزلے کے جھٹکے مری،سوات، غذر،مالاکنڈاور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے ،ایبٹ آباد،صوابی ،مردانشانگلہ ،اپردیر ،لوئر دیراور بونیرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain