Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن
    • خبردار: اسکولوں کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے!
    • عید کے اختتام پر پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری، سونا سستا ہو گیا!
    • 47 سال کی عمر میں بھی شادی نہ ہونے کے طعنے، شمیتا شیٹی کا کرارا جواب
    • Pages
    • Categories
    • Depth
      • Level 01
        • Level 02
          • Level 03
            • Level 04
              • Level 05
                • Level 06
                  • Level 07
                    • Level 08
                      • Level 09
                        • Level 10
    • Advanced
      • Menu Title Attribute
      • Menu CSS Class
      • New Window / Tab
    • Menu Description
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    اہم خبریں

    کل ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainاگست 11, 2019Updated:اگست 11, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) کل ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی ۔عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف شہروں کی مساجد میں نماز عید کے اوقات کچھ یوں ہیں۔
    لاہور
    لاہور میں عیدالاضحٰی کے موقع پر شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، بادشاہی مسجد، گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن، قذافی اسٹیڈیم اور دارالعلوم حنفیہ گلبرگ میں اجتماعات ہوں گے۔جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاﺅن میں نماز عید 6:30 پر، باغ جناح میں نماز عید حافظ عاکف سعید کی امامت میں 6:30 پر، مینار پاکستان میں حافظ ابتسام الٰہی ظہیر کی امامت میں 6:30 پر اور جامعہ نعیمیہ میں نماز عید ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی امامت میں 6:30 پر ادا ہو گی۔مسجد کبریٰ سمن آباد میں مولانا عاصم مخدوم کی امامت میں نماز عید 6:45 پر، مسلم مسجد لوہاری میں قاری طاہر شہزاد کی امامت میں 6:45 پر، مسجد وزیر خان میں سید افتخار کی امامت میں 7 بجے جبکہ گرینڈ مسجد بحریہ ٹاو¿ن میں مفتی احمد علی کی امامت میں نماز عید صبح 7 بجے پڑھی جائی گی۔مسجد شہدائ میں نماز عید 7 بجے قاضی یونس کی امامت میں ادا کی جائے گی، جامع مسجد دربار شاہ جمال میں سید نثار اشرف نماز عید 7 بجے پڑھائیں گے، جامع مسجد دالگراں میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی اور جامع مسجد دربار شاہ عنایت قادری میں مولانا افتخار احمد کی امامت میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔لاہور میں ہی جامع مسجد دربار شاہ کمال میں مولانا محمد کی امامت میں نماز عید 7 بجے، جامع مسجد دربار مادھو لعل میں قاری محمد امین کی امامت میں نماز عید صبح 7 بجے، جامعہ اشرفیہ اور داتا دربار مسجد میں نماز عید 7:30 پر پڑھائی جائے گی۔لاہور کی جامع مسجد دربار میاں میر میں مفتی اقبال کھرل 7:30 پر نماز عید پڑھائیں گے، جامع مسجد پیر مکی میں 7:30، دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں مولانا معاویہ حسن کی امامت میں 8 بجے، بادشاہی مسجد میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی امامت میں 8:30 پر ادا ہو گی۔گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت سیاسی و مذہبی شخسیات نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کریں گے۔
    اسلام آباد
    اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ساڑھے سات بجے، جامع مسجد محمدی شہزاد ٹاﺅن میں سات بجے جبکہ جامع مسجد ابوبکر چٹھہ بختاور میں چھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔جامع مسجد الھدی پارک روڈ میں نماز عید سات بجے، جامع مسجد طیبین ملوٹ میں سات بجے اور جامع مسجد العتیق فلاحی کری روڈ میں سات بجے ہو گی۔اسی طرح اسلام آباد کی جامع مسجد الحبیب میں نماز عید سات بجے، جامع مسجد اہلحدیث جی 6 میں ساڑھے چھ بجے، لال مسجد اسلام آباد میں نماز عید ساڑھے چھ، امام بارگاہ اثنا عشری جی سکیس ٹو میں نماز عید ساڑھے سات، جامع الصادق جی 9 میں سات بجے، مسجد الحجت ایف الیون ون میں سات بجے اور مسجد علی ابن ابی طالب بہارہ کہو میں نماز عید سات بجے ہوگی۔
    کراچی
    کراچی میں 6:40 منٹ پر جن مساجد میں نماز عید ادا ہو گی ان میں سبیل والی مسجد شامزئی چورنگی گرومندر امامت مولانا محمد طیب کشمیری اور مکہ مسجد آدم جی نگر امامت مولانا مفتی مصنف غنی شامل ہیں۔اسی طرح 6:45 پر جامع مسجد اقصٰی آدم جی نگر بلاک اے محمد علی سوسائٹی امامت علامہ لیاقت حسین اظہری، جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑلائن امامت علامہ شہزادقادری ترابی، محمدی مسجد موسیٰ لین لیاری امامت علامہ شاکرالطاف قادری اور بادامی مسجد میٹھادر امامت مفتی وسیم ضیائی شامل ہیں۔6:45 پر ہی بلال مسجد سندھی ہوٹل امامت مولانا محمد رو?ف قادری، بدر مسجد لائٹ ہاﺅس، سلیمانی مسجد غوثیہ کالونی نیو ٹاﺅن امامت مولانا نور الدین بدخشانی، جامع مسجد معصوم شاہ لسبیلہ امامت مولانا قاضی عبدالمجید، جامع مسجد اقصیٰ آدم جی نگر محمد علی سوسائٹی کراچی امامت مولانا لیاقت حسین اظہری اور جامع مسجد بیت السلام نیشنل اسٹیڈیم کالونی جنرل سوسائٹی امامت مولانا یاسر رحمن نماز عید ادا ہو گی۔صبح 7 بجے نماز عید کی ادائیگی جامع مسجد اشرف لیاقت آباد سی ون ایریا امامت مولانا اظہر فاروقی، جامع مسجد رحمانیہ عقب سپر مارکیٹ لیاقت آباد امامت علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فاروقی عیدگاہ بلاک13فیڈرل بی ایریا امامت مفتی عبدالعزیزحنفی، اقصیٰ جامع مسجد سلطان المساجد دربارسلطانی فیڈرل بی ایریا امامت پیر کمال میاں سلطانی، جامع مسجد خضرا مدرسہ دینیات سیکٹر 5 فاروقی بلاک 14 گلشن اقبال امامت مفتی سید صابر حسین میں ہو گی۔7:15 پر جامع مسجد گلشن عثمان سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی امامت مفتی نور اللہ خالد، مسجد مصطفی ڈیفنس فیز ون ، مسجد طوبیٰ ڈیفنس فیز ٹو، جامع غازی مسجد حاجی عباس خان روڈ بکراپیڑی لیاری امامت علامہ سید حسین شاہ ہاشمی، جامع مسجدگلزارحبیب نیو لیبرکالونی امامت علامہ خلیل الرحمٰن چشتی، جامع مسجد اشاعت الاسلام بلاک ڈی نارتھ ناظم آباد امامت علام محمد عبداللہ، الفلاح مسجد پی اینڈ ٹی کینٹ اسٹیشن امامت قاری شاہد حسین سعیدی نماز عید ادا ہو گی۔ امامت علامہ رئیس احمدنوری انصاری، مرکزی جامع مسجد قادریہ ملیر ٹاﺅن امامت مولانا غلام محمد نعیمی، جامع مسجد حنفیہ نورانی سیکٹر فائیو ایف نیوکراچی امامت مفتی شہزاد رضا قادری، جامع مسجدگلزارمصطفی گڈاپ امامت مولانا جہانزیب ہزاروی، جامع مسجد توحید فرنٹیئر کالونی امامت محمد اسلم اور قمر الاسلام عید گاہ گراﺅنڈ خیابان جامی کلفٹن امامت علامہ عظمت علی شاہ ہمدانی عید نماز ادا ہو گی۔
    پشاور
    پشاور کی مختلف مساجد میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات کچھ یوں ہیں۔
    مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر مولانا محمد اسماعیل کی امامت میں 7:15 پر جبکہ تاریخی مسجد مہابت خان میں مولانا طیب قریشی کی امامت میں 7 بجے نمازعید ادا ہو گی۔سنہری مسجد پشاور میں صدر قاری انور بیگ کی امامت میں 8 بجے، جامع مسجد قبا گلبہار نمبر تین مولانا عارف کی امامت میں 6:30 بجے، جامع مسجد سول کالونی ورسک روڈ کبابیان 7 بجے اور جامع مسجد ڈاکٹر کالونی ایل آر ایچ میں 7 بجے عید نماز ادا ہو گی۔پشاور کی جامع مسجد خزانہ بالا چارسدہ روڈ ، جامع مسجد ظفریہ گاﺅں ککڑ، جامع مسجد سفید پٹواریان اور جامع مسجد بلال پٹواریان میں عید نماز 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    مئی 29, 2026

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    مئی 29, 2026

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    مئی 29, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.