تازہ تر ین

روسی بلی یتیم خارپشت چوہوں کی ماں بن گئی

ماسکو: روس میں ایک بلی اب ایسے خارپشت چوہوں کی ماں بن چکی ہے جن کی اصل ماں ایک حادثے میں مرگئی تھی۔روسی شہر ولادی ووستوک کے چڑیا گھر میں آٹھ خارپشت (hedgehog) چوہوں کے بچے موجود ہیں اور ’مسکا‘ نامی بلی انہیں خوشی خوشی پال رہی ہے۔ ایک روز سیہ کے بچوں کے ماں گھاس کاٹنے کی مشین تلے آکر مرگئی تھی۔سیڈگوروڈ چڑیا گھر کے عملے نے ان بچوں کو معمول کی زندگی پر رکھنے کی بڑی کوشش کی۔ پہلے انہیں بوتل، پھر سرنج اور پھر تھالی میں دودھ رکھ کر پلانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی۔ اس کے بعد چڑیا گھر کے عملے نے حرارت دینے والے پیڈ لگا کر ان میں ہاضمے کا عمل شروع کرنے کی کوشش کی مگر اس میں بھی کامیابی نہیں ملی۔جب چڑیا گھر کے عملے نے بلی کو سیہ کے بچوں کے قریب دیکھا تو بچوں کو الگ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے بچوں کو زندہ رکھنے کےلیے یہ طریقہ بھی آزمانے کی کوشش کی۔ خارپشت کے بھوکے بچوں نے بلی کے جسم کی گرمی محسوس کی اور تھوڑی دیر بعد بلی کا دودھ پینے لگے گویا

کہ وہی ان کی حقیقی ماں ہو۔اگلے ایک ہفتے تک مسکا نے خارپشت کے بچوں کو دودھ پلایا اور رات کے وقت انہیں آرام و سکون دیا۔ اب سیہ کےبچے خود سے کھانے کے قابل ہوگئے ہیں لیکن اس دوران بلی ان کا بھرپور خیال رکھتی ہے۔ اب یہ بچے کھاتے ہیں اور سوتے ہیں۔سیڈگوروڈ چڑیا گھر میں ذرائع ابلاغ کی سربراہ ایلیونا ایسنووینا کہتی ہیں کہ ہر سال اس علاقے میں خارپشت یا ہیج ہوگ آتے ہیں لیکن اس بار غیرمعمولی طور پر سیہ ہہاں آے ہیں۔ تاہم مسکا کی خارپشت بچوں سے محبت کا سلسلہ جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain