تازہ تر ین

اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟

کراچی: (ویب ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کے نتیجے میں دنیا 10? سال تک جوہری سردی کا شکار ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جوہری ہتھیار فائر کرنے (ڈیٹونیشن) کے نتیجے میں 147? ملین ٹن (150? ارب کلوگرام) دھواں پیدا ہوگا جو کرہ ہوائی (ایٹماسفیئر) میں پھیل جائے گا اور زمین پر چلنے والی ہوائیں اس دھویں کو پورے کرہ? ارض پر پھیلا دیں گی جس سے زمین کو جوہری موسم سرما (نیوکلیئر ونٹر) کا سامنا ہوگا۔ یہ دھواں زمین پر سورج کی روشنی کی رسائی میں رکاوٹ بنے گا جس سے دنیا کے ہر علاقے میں اوسطاً درجہ حرارت 9? ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائے گا۔ ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ڈیٹونیشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والا دھواں چھٹنے میں سات سال لگیں گے اور روشنی کو معمول کی حد تک ا?نے کیلئے مزید تین سال کا عرصہ لگے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے نتیجے میں مون سون کا نظام تباہ ہو جائے گا اور سمندری درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والا نظام خراب ہو جائے گا اور ایل نینو کی وجہ سے پیدا ہونے والے طوفان بڑھ جائیں گے۔نیو جرسی میں روتگرز یونیورسٹی کے ایٹماسفیئرک سائنسدان جوشوا کوو نے اپنی تحقیق تھری ڈی ماڈلز استعمال کیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے اثرات کا انحصار موسم، ہتھیار کے ڈیزائن اور دھماکے کی جائے وقوع کی نوعیت پر ہوگا۔بم کی 35? فیصد توانائی گرمی کی صورت میں خارج ہوگی۔ ایک میگا ٹن دھماکے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی چمک سے دن میں 13? میل جبکہ رات میں 50? میل کے فاصلے تک لوگ اندھے ہو سکتے ہیں، دھماکے کے پانچ میل کے فاصلے کے اندر موجود لوگ تیسری ڈگری تک جھلس جائیں گے، قریب کی عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو جائیں گی اور دھماکے کی توانائی سے 178? میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی جو 3.7? میل کے فاصلے کے اندر لوگوں کو اڑا کر رکھ دیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain