Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دو اسپتالوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایمبولینس دینے سے انکار کر دیا

    By Daily Khabrainاگست 23, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ( ویب ڈیسک ) : کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو اسپتالوں نے خصوصی ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ، یہی نہیں بلکہ محکمہ صحت کو ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کا مشورہ بھی دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو حکومت کی جانب فراہم کی جانے والی ایمبولینس میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے محکمہ جیل خانہ جات نے محکمہ صحت پنجاب سے نواز شریف کے لیے بہتر سہولیات والی دوسری ایمبولینس فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔محکمہ جیل خانہ جات کی درخواست پر محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دو اسپتالوں کو ایک خاص ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔محکمہ صحت پنجاب نے دو اسپتالوں سے کہا کہ نواز شریف کے لیے کوئی ایسی خصوصی ایمبولینس فراہم کی جائے جس میں وینٹی لیٹر، ڈی فیبیلیٹر، ای سی جی، اور کارڈیک مانیٹر کی موجودگی لازمی ہو۔ذرائع کے مطابق ان ہدایات کے جواب میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے مو¿قف اختیار کیا کہ ہمارے پاس کوئی کارڈیک ایمبولینس نہیں ہے۔ ایمبولینس صرف ڈاکٹر دے سکتے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے نہ صرف ایمبولینس دینے سے انکار کیا بلکہ ساتھ ہی محکمہ صحت پنجاب کو سروسز اسپتال سے خصوصی ایمبولینس لینے کا مشورہ بھی دے دیا۔ جب سروسز اسپتال سے رابطہ کیا گیا تو سروسز اسپتال کے ایم ایس نے محکمہ صحت کو جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ اسپتال کو جاپانی حکومت سے ملنے والی ایمبولینس وی وی آئی پی، وی آئی پی، وزیر اعظم، صدر اور وزیر اعلٰی کے پروٹوکول میں استعمال ہوتی ہیں جبکہ دوسری ایمبولینسز اسپتال کے مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے مختص ہیں۔اسپتال کے ایم ایس نے محکمہ صحت پنجاب کو مشورہ دیا کہ آپ ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو نواز شریف کے لیے جیل میں ایمبولنس فراہم کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.