تازہ تر ین

مریم نواز کا جیل میں چلہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینیئرصحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز قومی احتساب بیورو(نیب) کی جیل میں ایک چلہ کاٹ رہی ہیں۔کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے ا?ئی ایک خاتون جو ن لیگ پر کبھی بہت برستی تھیں اس نے مریم نواز کو کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور وہ شام پانچ سے سات بجے کے دوران چلہ کاٹتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی خاندان کا ایک مرد تین سال قبل بہت بیمار ہوگیا تھا اور کسی نے اس کو بتایا تھا کہ کالاعلم کیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے بتایا میں نہیں بتاو¿ں گا کہ اس کو کھانا کھاتے ہوئے کچھ ہوجاتا تھا اور علاج کے لیے لندن گیا تھا اور کس سے علاج کرایا تھا۔پروگرام کے میزبان محمد مالک کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے گھر سے جو چیزیں منگوائی ہیں ان میں ایک کتاب’خوابوں کی تعبیر‘ بھی شامل ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلم لیگ ن کی صدر نیب کی جیل میں شام پانچ سے سات بجے تک خصوصی عبادت کرتی ہیں جس کو نیب اہلکار چلے کا نام دیتے ہیں۔دونوں صحافیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مریم نواز پر بہت کڑا وقت ہے اور مزید مشکلات ا?نے والی ہیں۔خیال رہے کہ نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔مذکورہ کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز بھی نامزد ہیں۔ تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈرز ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain