تازہ تر ین

بھارت میں مسلمان کی 22 سال پرانی قبر کا حال دیکھ کر لوگ حیران

بھارت:(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک قبرستان میں دفن لاش نے مقامی لوگوں کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا، ریاست اترپردیش کے ضلع بندہ کے علاقے بابیرو میں واقع قبرستان میں ایک قبر کا منظر دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ریاست میں گزشتہ دنوں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے قبرستان میں بھی پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد قبریں منہدم ہوگئی تھیں۔ایسی ہی ایک قبر کو درست کرنے کیلئے قبرستان کمیٹی کے ارکان جب وہاں پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ قبر میں جو لاش ہے وہ باالکل تروتازہ ہے یہاں تک کہ اس کا کفن بھی باالکل بے داغ اور شفاف ہے۔تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ قبر ناصر احمد نامی شخص کی ہے جسے 22 برس قبل یہاں دفن کیا گیا تھا لیکن اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نہ اس کی لاش تحلیل ہوئی اور نہ کفن میلا ہوا۔یہ خبر گاو¿ں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ بڑی تعداد میں معجزہ دیکھنے کیلئے اکھٹے ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ‘یہ معجزہ ہے، ناصر احمد ایک نیک شخص تھا، اس پر اللہ کی رحمت ہے’۔متوفی کے ایک رشتے دار نے لاش کو دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ ناصر احمد ہی کی لاش ہے اور 22 برس قبل وہ بھی اس کی تدفین میں موجود تھا۔بعد ازاں مقامی علماء سے مشاوت کرکے لاش کو قریب ہی واقع دوسرے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain