تازہ تر ین

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا گیا

متحدہ عرب امارات ( ویب ڈیسک ) : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ”زید ایوارڈ” سے نوازا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”زید ایوارڈ” دیا گیا۔خلیج ٹائمز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ظالمانہ طور پر کشمیر پر قبضہ کر چکا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ا±س وقت اسلامی ملک متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت سے تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain