Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشمیری نوجوانوں کی خفیہ بھارت منتقلی ، چونکا دینے والے انکشافات

    By Daily Khabrainاگست 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سرینگر/واشنگٹن(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں 14سال تک کے بچوں ونوجوانوں کو جہازوں میں بھر کر بھارت منتقل کئے جانے کا انکشاف ، بھارتی فوجی رات کے اندھیرے میں گھروں میں داخل ہوکر نوجوان لڑکوں میں حراست میں لیتے ہیں ،وادی میں سب کچھ ایک سازش کے تحت ہورہا ہے جو 2018میں تیار کی گئی اور تین مرحلوں پر عملدرآمد کیا گیا، لاک ڈان اور ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں بھی اسی سازش کا حصہ ہیں،نیویارک ٹائمز نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے انتہائی قدم اٹھانے کی سازش تیار کی اور اس پرتین مرحلوں میں عمل کیا۔نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بی جے پی کو مسلم اکثریتی ریاست میں پاکستان کے لیے ہمدردی ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی اس لیے اس نے انتہائی قدم اٹھانے کی سازش تیار کی اور اس پرتین مرحلوں میں عمل کیا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق سازش پر عملدرآمد کا آغاز جون 2018 میں اس وقت ہوا جب بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے اچانک علیحدہ ہو گئی، سازش کے دوسرے حصے پر عملدرآمد اس وقت ہوا جب گورنر نے ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی۔ محبوبہ مفتی نے گورنر کو بھیجی گئی فیکس کی کاپی میڈیا پر ریلیز کر دی جس میں انہوں نے گورنر کو کہا تھا کہ وہ نئی حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں جب کہ گورنر نے خط نہ ملنے کا بہانہ کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق مودی سرکار حیلے بہانوں سے الیکشن ملتوی کرتی رہی اور اس گھنانی سازش کے تیسرے مرحلے میں 5 اگست کو آرٹیکل 370 ہی ختم کر دیا، پوری وادی میں لاک ڈان اور ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں بھی اسی مرحلے کا حصہ ہیں۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ قابض فوج کشمیر کے کاروباری رہنماں، انسانی حقوق کے ورکرز، منتخب نمائندوں، اساتذہ اور 14 سال تک کے طلبہ کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا رہی ہے، انہیں فوجی جہازوں میں بھر بھر کر بھارت کے دوسرے شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاو¿ن کے 21روز ہو چکے ہیں ، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ حریت قیادت نے مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جسکے بعد جگہ جگہ مظاہرے شروع ہو گئے۔وادی میں آزادی کے نعروں کی گونج ہے، کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے رہنے کا عزم ہے، دھڑا دھڑ گرفتاریوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں، بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کرفیو اور لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کشمیری گھروں میں قید ہیں، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بھارت سب کچھ نارمل ہونے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن مقبوضہ وادی میں سکول کالج، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے، سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا کر ٹریفک معطل کردی گئی ہے۔کشمیری عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے جس کے سبب حریت قیادت نے بھارت کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے کا علان کیا ہے۔ احتجاج روکنے کےلیے اب تک 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر پر بھارتی تسلط اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لےے مسلسل 21ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رکھیں کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج بھی ٹیلیفون ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسزسمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع اور ٹیلیویژن کی نشریات بند ہیں۔ قابض انتظامیہ گزشتہ 21روز سے صحافیوں سمیت کسی کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دے رہی اور نہ مقامی صحافیوں کو کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ دنیا کو گمراہ کرنے کے لےے قابض حکمران مسلسل یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ علاقے میں حالات معمول پر آرہے ہیں جبکہ بھارتی ذرائع ابلاغ بھی کشمیر دشمن رپورٹنگ کرکے اپنی حکومت کے بیانےے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماﺅں پر مشتمل ایک وفد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لےے سرینگر پہنچا تو قابض انتظامیہ نے انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی اور انہیں ہوائی اڈے سے ہی واپس بھیج دیا جس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال چھپا رہی ہے اور دنیا کو علاقے کی صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لےے نہ تو کسی کو علاقے میں جانے کی اجازت دے رہی اور نہ ہی کوئی خبر باہر آنے دے رہی ہے۔ اگرچہ مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں اور بھارتی مظالم کی ویڈیو کلپس کبھی کبھی سامنے آرہی ہیں لیکن بھارتی فورسز مظلوم کشمیریوں پر جس بڑے پیمانے پر مظالم ڈھا رہی ہیں اورنوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کررہی ہیں ، بھارتی حکمران انہی مظالم کو چھپانے کے لےے یہ ہتھکنڈے استعمال کررہے ہےں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔بھارتی فورسز نے اسی لئے گزشتہ 21روز سے علاقے کا لاک ڈاﺅن کررکھا ہے اور تمام مواصلاتی رابطے منقطع کردےے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پابندیوں کے تین ہفتے مکمل ہوگئے ہیں کرفیو کے باعث ڈیڑھ کروڑ کشمیری گھروں میں قید ہے جبکہ وادی میں ادویات اور کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری نوجوان کو قابض اہلکاروں نے آگ لگادی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قابض بھارتی فوجی کس طرح نہتے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوجاتا ہے اسی دوران ایک بھارتی فوج نوجوان کو آگ لگادیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈا ون کا 21 واں روز بھی جاری ، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینا، کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے، حریت قیادت نے مظاہرے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد جگہ جگہ مظاہرے شروع ہو گئے۔وادی میں آزادی کے نعروں کی گونج ہے، کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے رہنے کا عزم ہے، دھڑا دھڑ گرفتاریوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں، بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کرفیو اور لاک ڈان کی وجہ سے کشمیری گھروں میں قید ہیں، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بھارت سب کچھ نارمل ہونے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن مقبوضہ وادی میں سکول کالج، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔کشمیری عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے جس کے سبب حریت قیادت نے بھارت کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے کا علان کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے عوام نےکشمیر میں کرفیوں کے نفاذ کے باوجود احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں، عوام نے کشمیرکے خلاف ہندوستان کی مرکزی حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کی مذمت کی۔ حکومت ہندوستان نے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے۔حکومت ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری عوام کا احتجاج روکنے کے لئے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعطیل کا اعلان کردیا اور ٹیلی فون لائنیں کاٹ دیں جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی منقطع کردی ہے۔ ہندوستانی فوج نے کشمیر کے علاقے میں کرفیو کردیا ہے تاہم عوام بدستور مظاہرے کر رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.