تازہ تر ین

دس سینٹ کا نایاب سکّہ 21 کروڑ روپے میں نیلام

شکاگو(ویب ڈیسک) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ اس کہاوت کو گزشتہ دنوں ایک کینیڈین تاجر نے کچھ یوں درست ثابت کیا کہ ایک ”ڈائم“ یعنی دس سینٹ مالیت کا ایک نایاب سکّہ 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 21 کروڑ روپے بنتی ہے۔خبروں کے مطابق، 1894 میں سان فرانسسکو کی سرکاری ٹکسال میں 10 سینٹ مالیت کے صرف 24 سکّے ڈھالے گئے تھے جن میں سے اس وقت صرف 9 سکّے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نایاب سکّہ گزشتہ ہفتے شکاگو میں نیلام ہوا جسے یوٹاہ، کینیڈا کے ایک تاجر ڈیل لوئے ہینسن نے 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خریدا۔ یہ سکّہ مشہور باسکٹ بال ٹیم ”لاس اینجلس لیکرز“ کے سابقہ مالک جیری بس کے خاندان کی ملکیت تھا۔اسی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والا دوسرا نایاب سکّہ 20 سینٹ مالیت کا تھا جو 4 لاکھ 56 ہزار ڈالر (7 کروڑ 17 لاکھ روپے) میں نیلام ہوا۔ اسے 1876 میں کارسن سٹی، نیواڈا کی سرکاری ٹکسال میں ڈھالا گیا تھا۔ ویسے تو 20 سینٹ مالیت کے یہ سکّے 10 ہزار کی تعداد میں ڈھالے گئے تھے لیکن امریکی حکومت نے جلد ہی انہیں تلف کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ان تمام سکّوں کو واپس بھٹی میں ڈال کر پگھلا دیا گیا۔ البتہ، ان میں سے 20 سکّے بچ گئے جو اِس وقت خاصے مہنگے داموں میں نیلام ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ 1894 میں ڈھالا گیا، 10 سینٹ کا ایسا ہی ایک اور سکّہ 2016 میں اس سے بھی زیادہ قیمت پر، یعنی 17 لاکھ ڈالر (تقریباً 18 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain