اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریم نواز کے پاس پارٹی نائب صدارت برقرار رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو عہدے سے ہٹانے کےلئے پی ٹی آئی ارکان نے درخواست دائر کر رکھی ہے،تحریک انصاف نے مریم نوازاورشہبازشریف کوفریق بنایاتھا،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔
