تازہ تر ین

800 افراد پر مشتمل گاؤں کروڑوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

آسٹریا (ویب ڈیسک)800 افراد پر مشتمل آبادی والا ہال اسٹیٹ ہر سال کروڑوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ہال اسٹیٹ آسٹریا کا ایک چھوٹا علاقہ ہے جو گزشتہ 10 برسوں میں سیاحوں کی من پسند جگہ بن گئی ہے۔اس چھوٹے علاقے کی ک±ل آبادی 800 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں ہر سال کروڑوں سیاحوں کا جمِ غفیر ہوتا ہے جس سے یہاں کی معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔یوں تو ہال اسٹیٹ میں ہر سال پوری دنیا سے سیاحوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ چین سے آتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چین اس چھوٹے علاقے سے ایسا متاثر ہوا کہ اس جیسا ایک گاو¿ں بھی اپنے ملک میں بنا ڈالا ہے جسے ‘ہال اسٹیٹ ریپلیکا’ مانا جاتا ہے۔یہاں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا انتہائی خوبصورت کونا ہے یہاں کی پہاڑیاں، جھیل درخت سب آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہیں۔سیاح کہتے ہیں کہ یہاں کے نظارے ترکی، سوئٹزرلینڈ اور دیگر خوبصورت ممالک سے کم نہیں۔ہال اسٹیٹ میں تاریخی مقام اسکائے واک بھی ہے جو مقامی گھروں سے 350 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain