Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج اور محکمہ صحت آزاد کشمیر کا ایل او سی پر فری میڈیکل کیمپ
    • کراچی پورٹ پر 4 جہازوں سے1 لاکھ 8 ہزار ٹن کھاد پہنچ گئی
    • لاہور:دہلی گیٹ کی حالت زار کے حوالے سے لی گئی تصاویر۔
    • ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
    • مشی گن’ سینٹ نشست پر انتخابات، یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات
    • دہلی گیٹ پیرا فورس کی غفلت کی وجہ سے تضاوزات کی بھر مار ٹریفک نظام درہم برہم
    • دہلی گیٹ کا علاقہ راوی ٹائون کے بجائے سٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے:ہمایوں رشید
    • پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام
    • پیرس:فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء میں پاکستان کی بھرپور شرکت’ممتاز زہرا بلوچ پاکستانی پویلین کا افتتاح کر رہی ہیں۔
    • سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی:مراد علی شاہ
    • امریکہ’ پاکستانی کمیونٹی کا شاندار فیملی فیسٹیول ‘700سے زائد افراد کی شرکت
    • 117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں
    • امریکی مڈٹرم الیکشن،ایلون مسک درجنوں ملین ڈالرز فنڈز دینے والوں میں سب سے آگے
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی، اخبارات کی ترسیل بحال
    • پیرس:انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت
    • مساج سیٹرزغیراخلاقی سر گرمیوں کا گڑھ پولیس اہلکار حصہ لیکر سر پرست
    • لاہور:پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری’ ملزمان گرفتار’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم گورنر ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم جاری’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بڑا اضافہ امریکی تیل 100 ڈالرفی بیرل سے یجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زمبابوے پر 37 سال حکمرانی کرنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے چل بسے

    By Daily Khabrainستمبر 6, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    FILE PHOTO: Zimbabwe's President Robert Mugabe speaks to journalists outside Parliament in Harare December 4, 2007. REUTERS/Philimon Bulawayo/File Photo
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہرارے(ویب ڈیسک)افریقی ملک زمبابوے کے سابق صدر اور 37 سال کے طویل عرصے تک اقتدار پر رہنے والے رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق زمبابوے کے موجودہ صدر ایمرسن مننگاگوا نے رابرٹ موگابے کی موت کی تصدیق ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی۔اپنی ٹوئٹ میں زمبابوین صدر نے انہیں ‘آزادی کے ہیرو’ سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کی موت سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔1980 میں سفید فام اقلیت کے اقتدار کے اختتام کے بعد رابرٹ موگابے کے ہاتھ میں اقتدار آیا تھا اور وہ زمبابوے کے معاشی مسائل کا ذمہ دار بین الاقوامی پابندیوں کو ٹھہراتے تھے اور ایک مرتبہ وہ یہ کہتے ہوئے بھی سنے گئے تھے کہ وہ پوری زندگی حکمرانی کرنا چاہتے ہیں۔تاہم افریقی ملک کی بکھری ہوئی قیادت اور بڑھتے ہوئے دیگر مسائل ملک کے باعث فوجی مداخلت، پارلیمنٹ کے ذریعے مواخذے کی کارروائی اور بڑی تعداد میں سڑکوں پر احتجاج رابرٹ موگابے کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنا۔بعد ازاں 21 نومبر 2017 کو رابرٹ موگانے نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا تھا، جو 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد پہلی مرتبہ دیکھا گیا اور عوام نے ہرارے اور دیگر بڑے شہروں میں نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا تھا۔موگابے کی جانب سے استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی 37 سالہ طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے ساتھ ہی ان کے سابق نائب صدر ایمرسن میننگاگوا کو متبادل صدر منتخب کیا گیا تھا۔95 سالہ رابرٹ موگابے دنیا کے معمر ترین سربراہ ریاست تھے جن کے اقتدار کا خاتمہ 37 سال بعد ہوا تھا۔رابرٹ موگابے نے 1980 میں زمبابوے کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا جبکہ وہ 1987 میں صدر بن گئے تھے اور انہیں زمبابوے کی آزادی کے صف اول کے رہنما کی حیثیت حاصل تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے

      مشی گن’ سینٹ نشست پر انتخابات، یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات

      پیرس:فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء میں پاکستان کی بھرپور شرکت’ممتاز زہرا بلوچ پاکستانی پویلین کا افتتاح کر رہی ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.