کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) بچہ انسان کا ہو یا جانور کا، مشکل میں ہو تو ماں ہر رکاوٹ کو عبور کر کے اس کو مشکل سے نکال ہی لیتی ہے۔امریکہ میں ایسا ہی کچھ اس ہاتھی کے بچے کے ساتھ ہوا جو جنگل کے ساتھ سڑک کنارے بنے ایک نالے میں گر پڑا اور ہزار کوشش کے باوجود نکلنے میں ناکام رہا، یہ دیکھ کر ہتھنی سے رہا نہ گیا اور اس نے انتہائی کوششوں کے بعد اس کو نکال ہی لیا اور دونوں جنگل کی جانب روانہ ہوگئے۔ماں کی ممتا سے لبریز یہ ویڈیو جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔ صارفین نے اسے ماں کی ممتا قرار دیا ہے۔